خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 307 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 307

خطبات طاہر جلد۵ 307 خطبه جمعه ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء کی طرح نازل ہو رہی ہے ان محلات پر۔اب یہ اگر خدا کی تقدیر نہیں ہے تو اور کیا ہے۔وہی خدا جس نے وعدہ کیا تھا کہ میں رسولوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو کبھی ٹالا نہیں کرتا۔اس کی پکڑ نے آخر ان کو آلیا۔جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت پر ہاتھ ڈالا ، خدا کی تقدیر نے اس کی عزت پر ہاتھ ڈال دیا ہے اور یہ جاری رہنے والا سلسلہ ہے، یہ رکنے والا سلسلہ نہیں۔ان کی ذلت کی کوششیں تو چند سانس لے کر مر جائیں گی اور دن بدن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت دنیا میں زیادہ پھیلتی چلی جائے گی اور زیادہ بلند مرتبہ ہوتی چلی جائے گئی لیکن ان کی ذلتیں اور زیادہ تنزل کی راہیں دیکھنے والی ذلتیں ہیں اور زیادہ قعر مذلت میں گرنے والی ذلتیں ہیں اور دن بدن یہ بڑھتی چلی جائیں گی نسلاً بعد نسل لوگ اس ظلم کے دور پر لعنتیں بھیجیں گے اور بھیجتے چلے جائیں گے۔یہ ہے خدا کی تقدیر جو ظاہر ہوتی ہے تو عبرت کے عجیب سامان پیدا کرتی ہے مگر جن کی آنکھیں نہ ہوں، جن کو بصیرت نہ ہو ان کو نظر نہیں آتا۔پاکستان سے بہت سے لوگ لکھ رہے ہیں اور تعجب کی بات یہ ہے کہ جن پر اس حکومت نے بناء کی تھی اور جن کو خوش کرنے کے لئے یا جن کو اپنے ساتھ ملانے کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی یعنی ملاؤں کا ٹولہ، وہ بھی اب عوام کے ہمنوا ہو کر خوب گندا چھال رہے ہیں موجودہ صدر کے اوپر اور بعض صورتوں میں تو مولوی زیادہ گالیاں دے رہے ہیں اور دغا باز ، جو کچھ کہنا ہے وہ تو کہتے ہیں کچھ ایسی باتیں بھی کہتے ہیں کہ کوئی شریف انسان عام مجالس میں بھی اُن کو بیان نہیں کر سکتا کجا یہ کہ مساجد میں ان کا ذکر کیا جائے۔اس لئے عبرت کا عجیب مقام ہے کہ جن کو اپنا سمجھ کر ، جن کو خوش کرنے کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت میں بے حیائی کی ساری حدیں توڑی گئیں تھیں وہ اب ان بے حیائی کی حدیں توڑنے والوں کے خلاف بے حیائی کی ساری حدیں توڑ رہے ہیں اور ہر قسم کے گندے ناموں سے ان کو یاد کر رہے ہیں اور ہر قسم کے گندے یک طرفہ الزام لگاتے چلے جارہے ہیں۔کوئی طاقت نہیں رہی حکومت کے پاس اب ان کے جواب دینے کی اور یہ سلسلہ معلوم ہوتا ہے کہ ابھی اور چلے گا اور یہ جو انقلاب سے پہلے کے دور لمبے ہوتے ہیں اتنی ہی زیادہ وہ تکلیف پیدا کرتے ہیں۔لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں گزشتہ ایک خطبہ میں بھی