خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 280 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 280

خطبات طاہر جلد ۵ 280 خطبہ جمعہ ا ار ا پریل ۱۹۸۶ء ساتھ حصہ رسدی کچھ نہ کچھ وقت حب الوطن کی خاطر ہر احمدی کو اپنے اپنے وطن میں دینا ہوگا اور جو وقت کی قربانیاں ہیں وہ بھی کرنی ہوں گی لیکن دین بہر حال غالب ہے ۔ دین کو بہر حال فضیلت ہرگز اجازت نہ دیں کہ آپ کے دین کی صورت بگاڑ سکیں کسی رنگ میں حاصل ہے، سیاسی تقاضہ تقاضوں کو بھی اس کے نقش کو خراب کر سکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے صاف لفظوں میں فرمایا ہے انــا الفتاح افتح لك ۔ تری نصرا عجيبا و يخرون على المساجد 66 میں فتاح ہوں ۔ فتاح کہتے ہیں وہ ذات جو اندھیروں کو روشنی میں پھاڑ کر تبدیل کر دیتی ہے جو جہالت کو علم میں بدل دیتی ہے اور جو معاملات کو کھول دیتی ہے اور قضا جاری کرتی ہے۔ چنانچہ فتح الله علیہ کا ایک معنی عربی کی لغت کی رو سے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کو علم و عرفان عطا کیا اور ایک معنی اس کا یہ بھی ہے کہ میں غلبہ عطا کرنے والا ہوں یعنی شرف اور بزرگی اور علم کی چابیاں رکھتا ہوں، ان کے دروازے کھولنے والا ہوں، روشنی کے باب کھولنے والا ہوں اور غلبہ بھی عطا کرنے والا ہوں ۔ لیکن کسی قسم کا غلبہ؟ فرمایاتری نصرا عجیبا ۔ اے میرے پیارے بندے جو میں نصر تجھے عطا کرنے لگا ہوں وہ عام دنیا کی نصر سے مختلف ہوگی تری نصرا عجیبا تو عجیب ہی قسم کی نصرت دیکھے گا میری طرف سے اور وہ کیا ہے؟ و يخرون على المساجد وہ نصرت اس طرح ہوگی کہ احمدی اپنی مساجد پر اپنی سجدہ گاہوں پر اوندھے منہ گر جائیں گے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو فتح ونصر کی تصویر اس وقت کھینچ کر دی گئی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کہ ہم اس طرح کی فتح تمہیں عطا کرنے والے ہیں وہ فتح تو آپ کو حاصل ہو رہی ہے۔ جس کو خدا فتح کہہ رہا ہے جس کو نصر عجیب قرار دے رہا ہے اس پر اگر آپ راضی نہ ہوں اور ادنی فتوحات کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھیں اور شادیانے بجا ئیں کہ الحمد للہ یہ فتح حاصل ہو گئی تو بڑی ناقدری کرنے والے ہوں گے ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہوگی جیسے کوئی ہیرے اور جواہر پھینک کر کوئلے اور پتھر چن لے اور ان پر نازاں ہو جائے ۔ پگلیاں تو ایسی حرکتیں کرتی ہیں مگر عقل والی عورتیں تو ایسا نہیں کیا کرتیں ۔ وہ تو ہیرے جواہروں کو سینہ سے لگاتی ہیں اور پتھروں کو پھینکتی ہیں۔ پگلیوں کو آپ نے دیکھا