خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 239
خطبات طاہر جلد۵ 239 کی طرح فیصلہ کرتے ہیں اور صاحب بصیرت لوگوں کی طرح قدم اٹھاتے ہیں۔خطبہ جمعہ ۲۱ / مارچ ۱۹۸۶ء خدا کرے کہ ہمیں یہ تمام اجر عظیم جو اس دنیا سے بھی تعلق رکھتا ہے اور اس دنیا سے بھی تعلق رکھتا ہے، اس ابتلاء کے دور میں ہمیں نصیب ہو جائے۔اگر یہ نصیب ہو جائے تو ہماری عاقبت تو بہر حال سنور جائے گی ، دشمن کے ہاتھ پھر کیا آیا یہ خدا جانے اور دشمن جانے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: غالباً اعلان کیا جا چکا ہوگا۔اب تو یہ دن لمبے ہو گئے ہیں۔سردیوں کے عذر کی وجہ سے نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جاتی تھی، وہ آج سے بند ہے۔آج نماز میں الگ الگ ہوں گی۔اس لئے نو جوان خصوصاً مطلع رہیں کہ جمعہ کے بعد وہ اپنی سنتیں پوری کریں۔