خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 238
خطبات طاہر جلد۵ 238 خطبہ جمعہ ۲۱ / مارچ ۱۹۸۶ء ماطر اپنی روش میں نمایاں فرق پیدا نہیں کرتے تو وہ آنسو بھی جھوٹے ہیں، وہ در دبھی جھوٹا ہے، اس کی کوئی بھی قیمت نہیں۔اس صورت حال سے دوہرے فائدے حاصل کرو۔اس صورت حال سے جو کچھ تمہارے ہاتھ میں آسکتا ہے جو کچھ ممکن ہے تمہارے لئے حاصل کرنا سب کچھ حاصل کر لو اور وہ وہی کچھ ہے جو میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے۔قرآن و حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی میں بہت عظیم الشان سودوں کے وقت ہیں۔اندرونی تبدیلی پیدا کریں پاک، ہمیشہ باقی رہنے والی تبدیلی اور اس کے نتیجہ میں بیرونی فتوحات بھی آپ کو نصیب ہوں گی اور وہ فتوحات محض عددی غلبے کی نہیں ہوں گی وہ فتوحات محمدی غلبے کی فتوحات ہوں گی نفس پاکیزہ کی فتوحات ہوں گی نفس خبیثہ کی فتوحات نہیں ہوں گی۔وہ لوگ جو ظاہری پھلجھڑیوں کے کھیل کے دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں، ظاہری پھلجھڑیوں کے کھیل بھی ان کو ضرور دکھائے جائیں گے۔ضرور شادیانے بجیں گے احمدیت کی فتح کے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان ظاہری پھلجھڑیوں کے کھیلوں کے مقابل پر اور ان ظاہری شادیا نوں کے مقابل پر نفس مطمئنہ کی فتح کے شادیانے بہت زیادہ غالب اور قوت والے ہوا کرتے ہیں، بہت زیادہ پر شوکت نے اپنے اندر رکھتے ہیں۔اور اگر یہ دور آپ کو تقویٰ کا نور عطا کر دے تو یہ وہ پھلجھڑیاں ہیں جن کے مقابل پر اور کوئی پھلجھڑی نہیں۔آپ کے دل میں اگر نور کے سوتے پھوٹنے لگیں ، آپ کے دل میں اگر تقویٰ کی وہ پھلجھڑیاں چلیں جن سے نور کے رقص آپ کے سینوں میں دکھا ئیں دیں، جن میں چاندنی پھوٹتی ہوئی دکھائی دے، جن میں اللہ کا پیار رقصاں ہو اور خدا کی محبت کے نغموں کی آوازیں پھوٹ رہی ہوں۔ان جلوؤں کی کیوں تمنا نہیں کرتے۔ان رقص وسرور کے پیچھے کیوں نہیں بھاگتے۔ان غلبوں کے نغموں کے لئے آپ کے کان کیوں نہیں ترستے۔یہ وہ غلبے ہیں جو حقیقی غلبے ہیں اور دائگی غلبے ہیں۔جو اس دنیا میں آپ کو پیچھے چھوڑ کر نہیں جائیں گے بلکہ آپ کے ساتھ اس دنیا میں بھی جائیں گے۔آپ کو پیچھے چھوڑ کر نہیں جائیں گے بلکہ آپ کے آگے آگے بھاگیں گے کیونکہ قرآن کریم ہمیں مطلع فرماتا ہے نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ (التحريم: 9) جب تقویٰ کا نور ان کو عطا ہوتا ہے تو وہ ان کو پیچھے نہیں چھوڑا کرتا بلکہ آگے آگے دوڑتا ہے روشنی کرتا چلا جاتا ہے۔ان کو خدا نور فراست عطا فرماتا ہے اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی۔ہر چیز کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں اور صاحب بصیرت لوگوں