خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 230
خطبات طاہر جلد۵ 230 خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۶ء درست کرتا ہے ، آپ کا قبلہ درست فرماتا ہے اور بتاتا ہے کثرت کی تمنا نہ کرو۔یہ تمنا کرو کہ نیکی غالب آئے اور تقویٰ غالب آئے اور پاکیزگی غالب آئے اور تمام دنیا میں محمد مصطفی ﷺ کا غلبہ ہو۔دوسرا یہ بیان فرماتا ہے کہ بچنے کا طریق خاص طور پر ایسے دور میں جب کہ شرارت کثرت میں ہو کیونکہ خبیث کی کثرت ہو تب ہی وہ اچھلتا ہے اور تب ہی وہ زیادتیوں پر اترتا ہے۔تو فرمایا جہاں تک خبیث کے شر کا تعلق ہے ہم تمہیں ایسے بچنے کے طریق بتا دیتے ہیں کہ ان کے بعد اس کا شر تمہیں نہیں پہنچ سکے گا بلکہ خدا تمہاری طرف سے ان کا مقابلہ کرے گا اور ان کی ہر تد بیر کو نا کام کر دے گا اور پارہ پارہ کر دے گا۔پھر ایک تیسری جگہ اسی مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے بتاتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ یہاں بعض تو ہمات کا ازالہ فرمایا گیا ہے۔جب مومن کو یہ کہا جاتا ہے کہ تقویٰ کا معیار بڑھانے میں ہی تمہاری کامیابی ہے، خبیث کی کوئی حقیقت نہیں ، طیب ہی ہے جو خدا کی نگاہ میں اہمیت رکھتا ہے۔اس لئے تقویٰ بڑھانے کی طرف توجہ کرو۔تو طبعا انسانی کمزوری کے نتیجہ میں دل سے آواز اٹھتی ہے کہ ہمارے دل کا تقویٰ باہر کسی نے کیا دیکھا ہے۔جہاں تک دشمن کا تعلق ہے اسے کیا پتہ کہ ہمارے دلوں نے اس دور میں کیا کچھ سیکھا ہے اور کیا کچھ کمایا ہے۔وہ تو تمسخر کے ساتھ ہم پر ہنستا ہوا، مذاق اڑاتا ہوا یہاں سے رخصت ہوگا اور ہم لوگ اس خیال سے کہ ہمیں تقویٰ نصیب ہو گیا ہے اپنی فتح کے اندرونی شادیا نے تو بجارہے ہوں گے لیکن باہران شادیا نوں کی کوئی آواز سنائی نہیں دے گی۔جہاں تک غیر کا تعلق ہے اسے اپنی شکست کا کوئی احساس نہیں ہوگا۔اس لئے ایسی فتح عظیم بھی ہو تو لذت بخش اور تسکین بخش نہیں ہو سکتی۔اس وہم کے جواب میں خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے۔اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا کہ اگر تم خدا کا تقویٰ اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تمہیں ایک نمایاں چمکنے والا نشان عطا فرمائے گا ایسا امتیازی نشان دے گا کہ غیر اسے دیکھے اور اس کے رعب سے مرعوب ہو جائے جس طرح سورج چڑھ جاتا ہے ویسی فرقان نصیب ہوگی۔جیسے قرآن ایک فرقان کے طور پر نازل ہوا ہے اور ہمیشہ کے لئے اپنی ذات میں غلبوں کا نشان رکھتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ تمہیں فرقان عطا فرمائے گا۔تفریق