خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 225 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 225

خطبات طاہر جلد ۵ 225 خطبه جمعه ۲۱ مارچ ۱۹۸۶ء تقویٰ کا نور حاصل کریں یہی حقیقی غلبہ ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۱ مارچ ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی: قُلْ لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ اعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيْثِ فَاتَّقُوا اللهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدة : ١٠١) إِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوْا بِهَا وَ إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمُ (آل عمران : (۱۲۱) شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ اور پھر فرمایا : (الانفال: ۳۰) جماعت اس زمانہ میں جس عظیم الشان ابتلاء کے دور سے گزر رہی ہے اور عمد میں اسے عظیم الشان کہہ رہا ہوں غلطی سے نہیں ۔ شاید کسی کو عظیم الشان کی بجائے اس پر دردناک دور کے لفظ کا