خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 209 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 209

خطبات طاہر جلد۵ 209 خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۶ء ہمارے سامنے ظاہر ہوئی ہے، ہمارے سامنے کھلی ہے کہ ابھی ساہیوال کیس میں دو کلیۂ مظلوم مومن بندوں کے قتل کرنے کا فیصلہ حکومت نے کیا اور اس کے تھوڑے عرصہ کے بعد اس ظلم کا اعادہ سکھر میں جا کر کیا گیا اور وہاں بھی دو ہی خدا کے مظلوم اور خدا کے معصوم بندوں کو جن کا صرف یہ جرم تھا کہ وہ ایمان لے آئے ، ان کے قتل کا فیصلہ کیا گیا۔تو قرآن کریم نے جس اعادہ کا نقشہ کھینچا ہے کہ باز نہیں آتے اور پھر کرتے ہیں ہم بھی انہیں دو ہری پکڑ کی بشارت دیتے ہیں ہم بھی جانتے ہیں کہ کس طرح ایک دفعہ پکڑا جاتا ہے اور پھر دوبارہ پکڑا جاتا ہے۔تو چونکہ دوسری دفعہ یہی ظالمانہ حرکت کرنے کے بعض لوگ مر تکب ہو چکے ہیں اس لئے بظاہر تو مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آتا ان کی نجات کا یا پیچھے ہٹنے کا۔دعا یہ کریں کہ قوم کو ان کی نحوست سے خدا تعالیٰ بچائے۔جتنا بڑا ظلم کرنے والا ہو اتنا ہی اس کی نحوست کا سایہ بھی بڑا ہوا کرتا ہے اور وہ قوم کا سر براہ ہو تو ساری قوم کو اس کی نحوست لپیٹ میں لے لیا کرتی ہے بسا اوقات۔قرآن کریم فرعون کا ذکر کرتا ہے، فرماتا ہے فَأَوْرَدَ هُمُ النَّارَ (هور: ۹۹) فرعون نے اپنی ساری قوم کو آگ کے گھاٹ کا منہ دکھا دیا ان کو آگ کے گھاٹ میں لے اترا۔تو بہت ہی بدقسمتی ہوتی ہے کہ قوم کی جس کے سربراہ کی نحوست کا سایہ بھی اتنا ہی بڑا ہو اوراتنابڑا ہو کہ بسا اوقات وہ ساری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔اس لئے جو پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمدی ہیں خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی بستے ہیں ان کا اولین فرض ہے کہ اپنے ملک کے لئے دعا کریں کہ اللہ انتہائی خوفناک ابتلاء سے اس ملک کو کامیابی سے بچا کر نکال لے جائے اور جو سعید فطرت لوگ ہیں ان کو ہدایت بخشے۔وہ گھن کی طرح اس میں پیسے نہ جائیں اور صرف وہ چند ظالم جو خدا کی نظر میں ظالم ٹھہرتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ کی تقدیر پکڑے تا کہ دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بن جائیں۔لیکن جو احمدی پاکستان سے تعلق نہیں رکھتے ان کو بھی میں دعا کے لئے کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساری دنیا کے بسنے والوں پر احسان ہے۔ایک لمبا عرصہ پاکستان کے احمدیوں نے اسلام کے نور کو دنیا میں پھیلایا ہے اور ساری دنیا کے باشندوں کو امام وقت سے روشناس کروایا ہے۔بڑی عظیم الشان قربانیاں دی ہیں ، سب سے زیادہ واقفین پیدا کئے ہیں۔سب سے زیادہ قربانیوں والے پیدا