خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 13
خطبات طاہر جلد۵ 13 خطبہ جمعہ ۳ / جنوری ۱۹۸۶ء پھر یہ آیت پڑھ دی مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِ افسوس! ان لوگوں کو خدا کی قدر نہیں ہے خدا ہے کیا چیز ؟ ان ظاہری بیانوں میں الجھے ہوئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی تعظیم۔عَلَّمَهُ، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خدا تعالیٰ کی صفت قدیر کا صفت علیم سے بڑا گہرا تعلق ہے تو قدر اللہ کا مطلب ہے علمہ یعنی ایک معنی اسکے یہ ہیں کہ کسی چیز کو سکھایا۔ان معنوں میں کہ اس کی معرفت بیان کی ان معنوں میں کہ ایک چیز کو سمجھ گئے اس کی قدر کی اور صرف اپنے تک نہیں پھر رکھا پھر وہ آگے دوسروں کے سامنے پیش کیا۔چنانچہ ان معنوں میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم بیان کرنے کے لئے بھی قدر اللہ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔عظمہ یعنی خدا کو صرف پہچانا ہی نہیں بلکہ پہچان کر اس کے گیت گائے اس کی بلندی بیان کی اور دوسروں کو بھی اس اس سے متعارف کروایا۔ان معنوں میں اللہ تعالیٰ کی قدر ہمارے لئے یہ ہوگی کہ ہم بکثرت خدا تعالیٰ کی تعظیم کریں اور اس کی عظمت کو دوسروں کے سامنے بیان کریں ان معنوں میں قدیر صفت کے ساتھ ہمارا ایک گہرا رابطہ ہوتا چلا جائے گا۔قَدَرَ عَلَيْهِ قوِىَ عَلَيْه کسی چیز کو کرنے پر پوری طاقت اور مقدرت۔انہی معنوں میں اردو میں لفظ مقدرت کا استعمال ہوتا ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے قدیر کا ترجمہ ہمیشہ یہ کیا جاتا ہے خدا ہر چیز پر قادر ہے۔تو یہاں قدیر اور قادر میں تو اگر چہ فرق تو ہے لیکن اپنی زبان کی مجبوری کی وجہ سے ہم اور ترجمہ کر نہیں سکتے۔ورنہ صفت قدیر قادر کی نسبت زیادہ وسیع ہے اور بہت ازلیت اس میں پائی جاتی ہے، اس کے اندر ایک زمانے سے بالا ہونا داخل ہے اس کے معنوں میں، ایسی ذات جو ہر وقت ہمہ وقت قدیر ہو، صاحب قدرت ہو اسکو قدیر کہا جاتا ہے اور قادر کہتے ہیں جوکسی ایک وقت میں اپنی قدرت کا نمونہ دکھائے۔قرآن کریم نے مختلف بیانات میں یہ فرق نمایاں کر کے ہمیں دکھایا ہے مگر اس کا موقع بعد میں آئے گا تو میں آپکے سامنے رکھوں گا۔بہر حال قدر علیہ کا ایک مطلب ہے قوی عَلَیہ کسی چیز پر قدرت پانا، اسے کرنے کا اختیار رکھنا لیکن یہ معنی بہت سے وساوس کو پیدا کرنے کا بھی موجب بن گیا اور اس لحاظ سے میں اس کی کچھ مزید تشریح کرنا چاہتا ہوں۔لیکن یہ مضمون بہتر ہوگا کہ بعض اور باتوں کے بیان کے بعد بیان کیا جائے کیونکہ اس کا تعلق لفظ قدیر کے بعض اور معانی سے بھی ہے۔قَدَرَ الشَّي ءَ بِالشَّيْءِ ایک چیز کا دوسری چیز پر قیاس کیا اور اس کے مطابق بنایا۔