خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 155
خطبات طاہر جلد۵ 155 خطبه جمعه ۱۴ار فروری ۱۹۸۶ء جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہے مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: آج تین خواتین کی نماز ہائے جنازہ غائب پڑھی جائیں گی۔جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع ہوں گی اس کے بعد یہ نماز جنازہ ہوگی۔مکرمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ قاضی محمد رشید صاحب مرحوم وکیل المال - محترم عطاء المجیب صاحب راشد کی خوشدامنہ تھیں، صحابیہ تھیں ، لوائے احمدیت کے لئے سوت کات کر دھاگہ بنانے کی سعادت بھی ان کو نصیب ہوئی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے چاروں بیٹے واقف زندگی ہیں اور تین بیٹیاں واقفین زندگی سے بیاہی ہوئی تھیں۔اتنے بچوں کا واقف زندگی ہونا یا واقفین زندگی۔بیا ہے جانا بہت بڑا اللہ کا فضل ہے اور اس ماں کو خدا کا یہ فضل نصیب تھا۔مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ لاہور وفات پاگئیں ہیں یہ عبدالوحید خان صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کے مخلص احمدی ہیں، ان کی والدہ تھیں نیز مکرم محترم چوہدری عبد الحمید صاحب جنرل مینجر واپڈ لا ہور کی ہمشیرہ تھیں۔مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکر ڈاکٹر محمد ین صاحب مرحوم وہاڑی۔وہ مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب مرحوم ناظر دیوان کی ہمشیرہ تھیں اور مکرم و دود احمد صاحب ہمارے ڈاکٹر مسعوداحمد صاحب کے بھائی یہاں سلسلہ کے بڑے اچھے کارکن ہیں ان کی خوشدامنہ تھیں۔ان کی بھی وہاڑی میں وفات ہوگئی ہے ہیں۔آج ہی اطلاع ملی ہے۔تو عصر کی نماز کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔