خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 135

خطبات طاہر جلد۵ 135 خطبہ جمعہ ۷ فروری ۱۹۸۶ء جماعت کے اولین کارکنوں میں سے ہیں۔جب میں انگلستان میں کچھ عرصے کے لئے تعلیم کے لئے آیا تھا تو اس وقت عزیز دین صاحب اور یہ عبدالرحیم صاحب یہی روح رواں ہوا کرتے تھے یہاں جماعت میں اور کھانا پکانا راتوں کو اٹھ کر عیدوں وغیرہ کے موقع پر ، ان کاموں میں یہ دونوں بہت پیش پیش ہوا کرتے تھے۔یہ ماریشس گئے تھے عزیزوں سے ملنے کے لئے۔پہلے بھی دل کے مریض تھے لیکن وہاں بیماری عود کر آئی اور وہاں وفات ہوگئی اچانک۔ان کا لندن کی جماعت پر خاص حق ہے اس لئے ان کی بھی نماز جنازہ غائب ہوگی۔