خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 117
خطبات طاہر جلد۵ 117 خطبہ جمعہ ۷ فروری ۱۹۸۶ء ا تار دی دوسری بہن لی۔یہ بڑی خطرناک بات ہے اور اسلام کے شعائر کے خلاف ہے۔رسول اللہ ﷺہ ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں۔آپ کی زندگی میں دیکھو کہ آپ تعورتوں کے ساتھ کیسی معاشرت کرتے تھے۔میرے نزدیک و شخص بزدل اور نا مرد ہے جو عورت کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔“ ( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد دوم صفحه: ۲۲۸) قوام کی یہ تفسیر ہے۔اس کے بعد آگے مزید معلوم ہو گی کہ قوام کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت کے ساتھ مقابل پر کھڑا ہو اور بڑی بڑی شیخیاں مارے اور پھر اس کو دبائے اور گالی گلوچ کرے۔یہ بالکل غلط بات ہے، ہرگز قوام سے اس کا تعلق نہیں۔قوام کا مطلب ہے عدل پیدا کرنے والا ، توازن پیدا کرنے والا۔ہر انتہاء سے پاک ہو خود اور اپنے گھر کو بھی مختلف انتہاؤں سے بچا کر رکھے۔ایک طرف عورت کو ایسی چھٹی نہ دے کہ وہ بے حیائی شروع کر دے، آوارگی شروع کر دے اور اپنی اولاد کو بھی ساتھ برباد کرے اور ان کو بھی لے ڈوبے۔اور دوسری طرف ایسی سختی نہ کرے کہ جس کے نتیجے میں ہر روز گھر جہنم کا نمونہ بنارہے۔عملاً دونوں ہی جہنمیں ہیں اور دونوں جنموں کا مردذ مہ دار ہوگا۔یہ دوسری جہنم جو ہے وہ دنیا کی جہنم ہے، اس دنیا میں جہنم پیدا کرتا ہے انسان اور جب بالکل کھلی چھٹی دے دیتا ہے تو آخرت میں اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے جہنم پیدا کر رہا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ایک شخص کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ عیسائی ہوا۔تو عورت بھی اس کے ساتھ عیسائی ہوگئی۔شراب وغیرہ اول تو شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔غیر لوگوں سے بھی ملنے لگی۔خاوند نے پھر اسلام کی طرف رجوع کیا تو اس نے بیوی کو کہا کہ تم بھی میرے ساتھ مسلمان ہو اس نے کہا اب میرا مسلمان ہونا مشکل ہے۔یہ عادتیں جو شراب وغیرہ اور آزادی کی پڑ گئی ہیں نہیں چھوٹ سکتیں۔“ (ملفوظات جلد سوم صفحہ :۱۵۸) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” مرد اپنے گھر کا امام ہوتا ہے پس اگر وہی بداثر قائم کرتا ہے تو اس