خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 992 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 992

خطبات طاہر جلدم 992 خطبه جمعه ۱۳؍ دسمبر ۱۹۸۵ء لقب خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو۔یہ تو ایک بہت ہی عظیم الشان مقام ہے جو نبوت کے اندر لمبے سفر کے بعد نصیب ہو سکتا ہے لیکن اس کے سوا نبوت کے جہاں تک رنگوں کا تعلق ہے وہ تو مومنوں کی جماعت میں ہر طرف پھیلے پڑے ہیں۔پس صالحیت سے گزرتے ہوئے نبوت کے رنگوں تک پہنچانے کے لئے بھی نماز ہی ضروری ہے۔یہ باتیں اپنی سوسائٹی میں عام کریں۔اپنے گھروں میں ان کے چرچے کریں۔اپنی نمازوں کو درست کرنے لگیں اور جب آپ یہ شروع کریں گے تو پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ عبادت ہے کیا؟ پھر ایک نئے قسم کے خدا سے آپ کو تعارف ہوگا جو غیب سے حاضر ہونے لگے گا، جس کا حسن وجود پکڑنے لگے گا۔وہ تصور کی دنیا کا خدا نہیں رہے گا بلکہ ایک حسن اور پیار کا مجسمہ بن کر آپ کے سامنے آکھڑا ہو گا۔تب وہ دل میں محبت کا شعلہ نازل ہوگا جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بار ہا متفرق جگہوں پر کئی رنگ میں ذکر فرماتے ہیں۔بن دیکھے کس طرح کسی ماہ رخ پہ آئے دل کیوں کر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل در مشین صفحه (۱۱) جب تک خدا حاضر میں نہیں آتا ، جب تک وجود نہیں پکڑتا اس سے محبت ہو ہی نہیں سکتی۔اور جب تک محبت نہیں ہوتی نماز میں وہ ولولہ اور وہ زندگی اور وہ جان پیدا نہیں ہوتی جس سے نماز خود بخود قائم ہو جایا کرتی ہے۔اس کی راہ میں ابھی بہت سی مشکلات ہیں ، بہت سی روکیں ہیں، بہت سی محنتیں کرنی پڑیں گی ہیں، بہت سی جدو جہد کرنی پڑے گی لیکن دعاؤں کے ساتھ اور صبر واستقامت کے ساتھ اگر آپ یہ کوشش کریں گے تو انشاء اللہ تعالی ہم میں سے ہر شخص اپنی ہر نماز کی ہر حرکت کے ذریعہ اپنے رب کے پہلے سے زیادہ قریب تر ہوتا چلا جائے گا۔