خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 90 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 90

خطبات طاہر جلدم 90 90 خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہوش دے اور عقل دے۔مسلمان ممالک پر اسلام کے نام پر ایک غیر ملکی سازش کا کامیاب ہو جانا یہ ایک بہت ہی بڑا دردناک ظلم ہوگا اور اس کے چکر سے پھر یہ مسلمان ممالک کبھی نکل نہیں سکیں گے۔یہی واقعات لڑکی میں ہو رہے ہیں، انڈونیشیا میں بھی رونما ہونے لگ گئے ہیں، ملائشیا میں بھی رونما ہونے لگ گئے ہیں، سوڈان میں بھی یہی واقعہ ہوگزرا ہے۔اگر آپ اردگر دنظر دوڑائیں تو سب جگہ اسلام کے نام کو استعمال کر کے بعض طاقتیں اپنے مفاد کی حکومتیں اوپر لا رہی ہیں۔جہاں تک روس کا تعلق ہے وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔مشرقی طاقتیں بھی جہاں ان کا داؤ چلتا ہے بیچارے اسلام کے نام پر کوئی ایسی سیاسی حکومت نافذ کر دیتی ہیں کہ جس سے پھر قوم چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتی۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ غلط کارلوگوں سے مسلمان حکومتوں کو نجات بخشے اور مسلمان قوم کو نجات بخشے اور اس سازش کو اپنے فضل سے نا کام کر دے پس امر واقعہ یہ ہے ( جو اطلاعیں آ رہی ہیں ) کہ پاکستان کے لوگوں کی نظریں آج احمدیت پر ہیں کیونکہ اب ان کے سارے حیلے جاتے رہے ہیں اور وہ آپکی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ رہے ہیں اور بہت سے باشعور غیر احمدی لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں تو صرف اب اتنی ہوش رہ گئی ہے کہ پہلے بھی جب کبھی کسی نے تمہاری مخالفت کی ہے وہ بامراد نہیں ہوا اس لئے خدا کرے کہ اب بھی ایسا ہو جائے کیونکہ ہم میں اب ان ظالموں کے چنگل سے رہائی کی کوئی طاقت نہیں ہے، تمہاری وجہ سے اگر ہم نجات پا جائیں، تمہاری وجہ سے ہم اسیران اگر رہائی پا جائیں تو یہ ایک راستہ ممکن ہے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔پس ہم میں تو کوئی طاقت نہیں ہے ہم تو ایک نہایت ہی کمزور جماعت ہیں، نہ سیاست سے ہمارا تعلق ، نہ کبھی ہم ان جھگڑوں میں ملوث ہوئے۔حکومت وقت کے خلاف اٹھنا اور تحریک چلانا یا بغاوت کر نا یہ تو نہ ہماری سرشت میں ہے نہ ہماری تعلیم میں یہ بات داخل ہے لیکن ہمیں یہ یقین ہے اور یہ علم ہے کہ ہمارا خدا ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا کرتا ، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ ذلیل ورسوا کیا کرتا ہے۔جس کسی نے بھی احمدیت پر ہاتھ ڈالا ہے وہ ہاتھ ہمیشہ کاٹے گئے ہیں۔پس دعائیں کریں اور اسی کی طرف جھکیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وسیلہ سے باقی ملک کو بھی نجات بخشے اور ہمیشہ کے لئے اس سازش کو ختم کر دے جو عالم اسلام کے خلاف کی