خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 935
خطبات طاہر جلدم 935 خطبه جمعه ۲۹/ نومبر ۱۹۸۵ء نمازوں کی حفاظت اور اس سے لذت حاصل کرنا ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ رنومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی : وَالَّذِينَ هُمْ لاَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رعُونَ ) وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوتِهِمْ يُحَافِظُونَ أُولَيكَ هُمُ الْوِرِثُوْنَ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ (المومنون: ٩-١٣) اور پھر فرمایا: سورةۃ مومنون سے ۱۱،۱۰۹ اور ۲ انمبر آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اس سورۃ یعنی المومنون میں مومنوں کی بعض علامتیں بیان فرمائی گئی ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق نماز سے ہے۔اور نماز سے جن آیات کا تعلق ہے ان آیات میں وہ امور بھی بیان فرمائے ہیں جو نماز سے متعلق ہیں اور براہ راست نمازمیں ان امور سے پہچانی جاتی ہیں۔فرمایا وَ الَّذِينَ هُمْ لِاَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ یہ مومن وہ لوگ ہیں جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں پر نگران رہتے ہیں۔وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں اُولَيكَ هُمُ الْوَرِثُونَ وہی لوگ ہیں جو وارث ٹھہریں گے یاوراث ہیں۔الَّذِيْنَ يَرِثُونَ الْفِردَوس جو فردوس کو ورثے میں پائیں گے۔هُم فِيْهَا خُلِدُونَ اور ہمیشہ وہ ان میں رہیں گے۔نماز کی علامتیں جو یہاں بیان فرمائی گئی ہیں جیسا کہ میں نے پہلے خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا