خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 932
خطبات طاہر جلد چہارم 932 خطبه جمعه ۲۲ نومبر ۱۹۸۵ء سے جو تعلق ہے اس کو سمجھیں اور اپنی نمازوں کو خالص کریں اور نماز کو خالص کیسے کیا جائے گا اس کے و متعلق میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا لیکن عمومی طور پر آج اسی پر اکتفا کرتا ہوں کہ توحید باری تعالیٰ کا عبادت کے ساتھ ایک بڑا گہرا تعلق ہے اور ولایت کے حصول کے لئے فرائض کافی نہیں بلکہ نوافل کے ذریعہ اللہ کی محبت حاصل کی جاتی ہے اس لئے نوافل میں آگے بڑھیں اور تیسری بات یہ ہے کہ اگر آپ نوافل میں آگے بڑھتے ہیں اور آپ کو خدا کی ولایت نصیب ہو جاتی ہے تو پھر یہ کمپنی باتیں نہیں باقی رہ سکتیں ۔ آپ کی ذات میں ایک عظمت پیدا ہو جائے گی ، بڑا بلند کردار ہو جائے گا۔ آپ کے حوصلے آپ کے ارادے، آپ کی نظر، آپ کی بصیرت ان میں ایک شاندار تبدیلی واقع ہوگی Nobility جس کو ہیں وہ اپنے درجہ کمال میں آپ کو حاصل ہو جائے گی ۔ نجابت کے آپ نمونے بن جائیں گے۔ ایسی صورت میں یہ گھٹیا باتیں کہ فلاں کا حق مار لینا اس کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ایسی صورت میں تو شوق سے انسان اپنے حق سے بڑھ کر حق ادا کرتا ہے۔ یعنی اپنے حق میں سے دوسرے کو ادا کرتا ہے بجائے اس کے کہ دوسرے کا حق چھینے ۔ بہت ہی ایک پیاری فضا پیدا ہوتی ہے اور اس ایثار کے نتیجہ میں پھر سوسائٹی بڑی تیزی کے ساتھ محبت میں ترقی کرتی ہے۔ کہتے اس لئے اس آئینے میں اپنی شکلیں بھی دیکھتے رہیں ساتھ اور جان لیں کہ اگر آپ ایسا نہیں کر سکیں گے تو پھر ولایت کے دعوے جھوٹے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم بہر حال سچا کلام ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تفسیر کبھی غلط نہیں ہو سکتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تعالیٰ سے عرفان حاصل کیا ۔ وہ عرفان تمام دائمی سچائیوں کی طرح ایک سچائی ہے۔ اس میں آپ کبھی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔ اس لئے ان پیمانوں پر اپنے آپ کو پر کھیں اور کوشش اور جد و جہد کرتے رہیں اور یقین رکھیں کہ یہ سب کچھ دعا ہی کے ذریعہ حاصل ہوگا اور نماز ہی کے ذریعہ حاصل ہوگا ۔ پس جس چیز کا حصول کرنا چاہتے ہیں ذریعہ بھی وہی ہے حصول کا ۔ نمازوں پر قائم ہو جائیں سوچ کر پڑھیں ، فکر کے ساتھ پڑھیں ، توجہ کے ساتھ پڑھیں خدا کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرتے ہوئے اور یاد رکھتے ہوئے کوشش کے ساتھ پڑھیں اگر نہ ہو سکے تو پھر خدا سے دعا مانگیں اور پھر اپنی ذات کی نگرانی رکھیں کہ آپ کے اندر کوئی پاک تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں کہ نہیں۔ ان