خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 888
خطبات طاہر جلدم 888 خطبه جمعه ۱۸ نومبر ۱۹۸۵ء حاصل ہوگا۔تو نماز کے اس پہلو کے لحاظ سے نہ صرف پاکستان میں کی ضرورت ہے بلکہ ساری دنیا میں ضرورت ہے کیونکہ وہ آیت کا ٹکڑا جو میں نے سنایا ہے آپ کو پڑھ کے۔وَيَصُدَّكُمْ عَنِ الصَّلوةِ اس سے پہلے مضمون یہ بیان ہوا ہے کہ تمہیں جوابازی میں اور دوسری عیاشیوں میں مبتلا کر کے خمر وغیرہ میں مبتلا کر کے شیطان تمہیں خدا سے دور لے جانا چاہتا ہے آپس میں لڑانا چاہتا ہے وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ اور سب سے بڑا مقصد آخری مقصد شیطان کا یہ ہے کہ تمہیں نماز سے باز رکھے۔تو جبر جہاں ظاہری صورت میں نہیں ہے وہاں لالچ اور حرص کی صورت میں کیا جارہا ہے آپ کے اوپر۔یہ بھی شیطان کی طرف سے آپ کے اوپر ایک جب لیکن کئی قسم کی کھیلیں ہیں یہاں کئی قسم کی دلچسپیاں ہیں ٹیلیویژن ہیں اور عیاشی کے ذریعے ہیں ، آرام کے ذرائع ہیں بہت سے ، وڈیو عام ہیں، گانے عام ہیں اتنے Destruction کے ذریعے ہیں ، توجہ کو باٹنے کے ذریعے ہیں خدا تعالیٰ کے ذکر سے کہ یہاں شیطان اور رنگ میں جولانی دکھا رہا ہے اور یہ جولانی بعض دفعہ اس سے زیادہ سخت ثابت ہوتی ہے جیسی کہ آج کل پاکستان میں دکھائی جارہی ہے کیونکہ وہاں لازماً کھلے کھلے حملے کے نتیجہ میں غیرت جوش میں آتی ہے مومن کی ، فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ کا مضمون کھل کر سامنے آجاتا ہے۔اور یہاں یہ مضمون مخفی رہتا ہے یہاں جب شیطان لالچوں کی طرف بلاتا ہے حرص و ہوا کی طرف بلاتا ہے تو آپ کو فوری طور پر یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ خدا سے باز رکھنے کے لئے آپ کو چیلنج کیا جا رہا ہے اس لئے مقابل پہ جو دفاعی قوتیں غیرت اور محبت کے نتیجہ میں بیدار ہوا کرتی ہیں وہ مخفی رہ جاتی ہیں وہ خفتہ رہ جاتی ہیں بہت زیادہ خطرات ہیں اس لحاظ سے۔تو تمام مغربی سوسائٹی میں بھی اس جہاد کی بڑی شدید ضرورت ہے اور پھر ان علاقوں میں افریقہ ہے مثلاً جہاں کی قوموں کو ایک لمبے عرصہ سے روحانیت کی پیاس ہے اور چونکہ ان کو عادت نہیں پڑی ان باتوں کی اس لئے ان کو نئی عادتیں ڈالنا ایک بڑی محنت کا کام ہے۔روحانیت کی پیاس ہے تبھی وہ مذہبی ہیں۔میں جب کہتا ہوں روحانیت کی پیاس ہے تو میری مراد یہ ہے کہ ایک مشرک بھی اگر شرک میں جوش دکھاتا ہے اور ایک Superstitious آدمی جو تو ہمات کی دنیا میں خوب دلچسپی لیتا ہے یہ ساری اس کی پیاس کی علامتیں ہیں۔افریقہ اس لحاظ سے بہت ہی پیاسا ہے کیونکہ بنیادی طور پر افریقن مذہبی ہیں وہ مذہب کے