خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 885 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 885

خطبات طاہر جلدم 885 خطبه جمعه ۸/نومبر ۱۹۸۵ء کہہ کر یہ فرمایا کہ آج یہ تمہارے لئے مشکل کام نہیں ہے، آج یہ کام تمہارے لئے نسبتاً آسان ہے۔چنانچہ اس تفسیر کو اس آیت کا دوسرا ٹکڑا خود کھول رہا ہے۔فرمایا: وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ کہ نماز پڑھنا، نماز کی حفاظت کرنا، نماز کے تقاضے پورے کرنا اور استقلال کے ساتھ اس پر جم جانا اتنا آسان کام نہیں ہے بظاہر یتم نمازیوں کو دیکھتے ہو کہ پانچ وقت نمازیں پڑھتے ہیں، ہمسجدوں میں بھی جاتے ہیں اور گھروں کو بھی آبادرکھتے ہیں نمازوں سے لیکن اس کے باوجود نماز ایک بہت ہی بوجھل کام ہے۔کسی لحاظ سے بوجھل ہے؟ اس کی تفسیر بہت وسیع ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس پر بہت متعدد جگہوں پر روشنی ڈالی ہے لیکن صرف اتنا پہلو میں یہاں بیان کرنا چاہتا ہوں کہ نماز کے سارے تقاضے پورے کرنا آسان کام نہیں ہے اور ظاہری صورت میں نماز قائم بھی ہو جائے تو ایسی شکل ہوتی ہے جیسے برتن قائم ہو جائے کوئی اور اس کو دودھ سے بھرا نہ ہو۔اسے بھرنا اور پھر اس کی حفاظت کرنا بہت بڑے کام ہیں اور پھر اسے پھیلانا کیونکہ اقام الصلوۃ میں تو اکیلی نماز پڑھنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔نماز کو دوسروں میں رائج کرنے کے ساتھ یہ بندھا ہوا ہے مضمون، اقامت کا مطلب یہ نہیں ہے صرف کہ تم نماز کے لئے کھڑے ہو جاؤ بلکہ مراد یہ بھی ہے کہ دوسروں کو بھی نماز کے لئے کھڑا کرو۔تو فرمایا بہت بھاری ہے إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ لیکن وہ لوگ جو خشوع سے کام لیتے ہیں جو بچھ جاتے ہیں خدا کی راہ میں ، جو عاجز بن جاتے ہیں ، جن کے اندر درد پیدا ہوتا ہے ان کے لئے نماز آسان ہو جاتی ہے۔یہ غم یہ خشوع خضوع یہ خود نماز کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا وزن ہلکا کر دیتا ہے اس کو بوجھ محسوس نہیں ہوتی بلکہ اس میں لذت پیدا ہو جاتی ہے۔تو ہم نے ان حالات میں دیکھا کہ اس آیت کی تفسیر آج کل جماعت کے اوپر گزر رہی ہے عملی شکل میں۔اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور نظام کے تابع گہری نظر ڈال کر تمام علاقوں پر ، تمام حلقوں پر تمام محلوں ، گلیوں اور گھروں پر نظر ڈال کر نظام جماعت کی جتنی شکلیں ہیں ان کو مستعدی کے ساتھ اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ آج کل کے حالات سے سب سے بڑا فائدہ یہ اٹھائیں کہ نماز جو خدا نے آسان کر دی ہے اسے رائج کردیں کیونکہ خاشعین کے لئے نماز آسان ہو جاتی ہے۔جب یہ خشوع کا مضمون ختم ہو جائے گا یہ دور ختم تو کبھی بھی نہیں ہو سکتا مومنوں کے اوپر لیکن جب نسبتا پر دے کے پیچھے چلا جاتا ہے اور عارفوں کے لئے رہ جاتا ہے بعض دفعہ خشوع اور بعض اوقات یہ اللہ کی نعمت اترتی ہے اور عام