خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 815
خطبات طاہر جلدم 815 خطبه جمعه ۴ را کتوبر ۱۹۸۵ء کامیاب دورہ سوئٹزر لینڈ، اٹلی اور سپین کا تذکرہ ہر احمدی کو مبلغ بننے کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۴ /اکتوبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت بشارت سپین ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جو گزشتہ خطبہ جمعہ میں نے زیورک میں دیا تھا اس میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑا بھر پور سفر گزر رہا ہے اور اس خطبہ میں وقت کے لحاظ سے یہ ممکن نہیں رہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سفر کے حالات بھی بیان کروں اس لئے انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں سوئٹزر لینڈ کے حالات کے بیان سے اپنے خطبہ کا آغاز کروں گا۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہو چکا ہے یہ سارا سفر اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو پورا ہوتے دیکھتے ہوئے گزرا ہے کہ خدا کی زمین وسیع ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ کے بندوں کی زمین بھی وسیع ہے اور دنیا کی کوئی طاقت خدا کے بچے بندوں کی زمین کو تنگ نہیں کرسکتی۔اس وعدے کو پورا ہوتے جماعت بارہا دیکھ چکی ہے۔ہر دفعہ جب دشمن نے جماعت کی زمین کو تنگ کرنے کی کوشش کی اللہ تعالیٰ نے اسے نئی وسعتیں عطا فرما ئیں اور یہ سفر تو بالخصوص انہیں نظاروں میں گزررہا ہے۔میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ نہ صرف یہ کہ ظاہری زمینیں اللہ تعالیٰ وسیع عطا فرما رہا ہے بلکہ روحانی لحاظ سے بھی تبلیغ کے نئے نئے امکانات روشن کرتا چلا جا رہا ہے۔نئے خطوں میں خدا تعالیٰ جماعت کے پودے لگا رہا ہے، نئی قوموں میں پودے لگا رہا ہے، نئی قبولیت کے دروازے کھول رہا