خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 813
خطبات طاہر جلدم 813 خطبه جمعه ۲۷/ ستمبر ۱۹۸۵ء دعا کی طرف توجہ کریں اور پھر خاص طور پر دعا کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ جب آپ کی دعا قبول ہوگی اور وہ ضرور ہوتی ہے تو پھر آپ کو خدا سے محبت بڑھے گی اس سے پیار بڑھے گا ، ایک زندہ نشان بن کے پھریں گے۔پھر یہ دہریت کا ماحول آپ کو متاثر نہیں کر سکے گا۔کوئی آکے آپ کو دلائل دے گا تو آپ کہیں گے تم پاگل ہو گئے ہو مجھ سے میرا خدا تعلق رکھتا ہے ، پیار کرتا ہے، میں اس کی محبت کا اظہار دیکھ چکا ہوں۔ناممکن حالات میں میری باتیں سنتا ہے تم کس دنیا کی باتیں کر رہے ہو۔مجھے سمجھانے آئے ہو کہ خدا نہیں؟ بڑا فرق پڑ جاتا ہے دعا کے نتیجہ میں خدا کو دیکھنا ایک اور بات ہے اور نظریاتی طور پر کسی خدا پر ایمان لانا یہ بالکل اور چیز ہے اس لئے آپ بہت کوشش کے ساتھ ، جد و جہد کے ساتھ تبلیغ کریں لیکن دعا کے بغیر آپ کو کوئی توفیق نصیب نہیں ہوسکتی۔اللہ تعالیٰ ساری جماعت توفیق عطا فرمائے۔دعا میں ایک بات اور کہنی چاہتا تھا کہ جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں خدا کی خاص رحمتیں، خدا کے جو فضل نازل ہوتے اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں ان میں پاکستان کے مظلوم احمدیوں کی دعاؤں کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ بعض دعائیں جن کے متعلق خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ضرور سنوں گا۔ان میں سے ایک مظلوم کی دعا ہے کیونکہ وہ مظلومیت کے دور میں سے گزر رہے ہیں اس لئے یہ جو کچھ ہوا ئیں چل رہی ہیں یہ بھی ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔مجھے بعض دفعہ خدا کی رحمت کی یہ ہوا ئیں یوں لگتا ہے میرے پیارے بھائیوں کی آہیں چل رہی ہیں یہ ہوا ئیں نہیں چل رہیں۔وہی آہیں ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے رحمت کی ہوا میں تبدیل فرما دیا ہے۔ان کے آنسو ہیں جو خدا کے فضلوں کی بارش بن کر برس رہے ہیں۔اس لئے ان کے لئے بھی آپ دعا ئیں کریں۔باقی دنیا پر ان کا احسان ہے کہ نہایت دردناک حالات ، میں نہایت صبر کے ساتھ انہوں نے گزارے کئے ہیں اور دعائیں کر کر کے آپ کے حالات تبدیل کر رہے ہیں۔خدا کی رحمتوں کی بارشیں ساری دنیا میں برس رہی ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے هَلْ جَزَاءِ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ( الرحمن :۶۱) کہ اپنے ان مظلوم بھائیوں کے لئے بہت کثرت سے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے دن بھی بدلے اور ان پر بھی اس کثرت کے ساتھ خدا کی رحمتیں نازل ہوں کہ ان کو اپنے ماضی کی قربانیاں ان رحمتوں کے، ان فضلوں کے مقابل