خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 788 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 788

خطبات طاہر جلد۴ 788 خطبه جمعه ۲۰ / ستمبر ۱۹۸۵ء لئے کہ آخرت کا وعدہ محض کوئی فرضی قصہ نہیں ہے اس لئے خدا نے زیادہ یقین پیدا کرنے کے لئے ، زیادہ ایمان پیدا کرنے کے لئے ہمیں اس دنیا میں یہ حکم دے کر بھیجا ہے کہ ہم اب تمہارے ساتھ رہا کریں گے۔چنانچہ ایک دائگی رفاقت فرشتوں کی نصیب ہو جاتی ہے اور ہر منزل پر ، ہر موڑ پر ان کا قرب محسوس ہوتا ہے۔جماعت احمد یہ آج کل جس ابتلا کے دور سے گزر رہی ہے بعض لوگوں کی نظر اس ابتلاء پر ہے اور بے قرار رہتے ہیں کہ کب یہ دور ختم ہو گا لیکن اللہ کے انعامات پر بھی تو نظر کرنی چاہیئے وہ کس کثرت کے ساتھ اور کس تیزی کے ساتھ نازل ہو رہے ہیں۔دراصل ابتلاء کو انعام سے ایک خاص نسبت ہے۔اس لئے ابتلاء کے لمبا ہونے کی دعا تو میں نہیں کہتا لیکن ابتلاء کے دوران خدا کی رضا پر ، خدا کے انعامات پر راضی ہونے کی عادت تو ڈالنی چاہئے اور کثرت کے ساتھ ان انعامات کا ذکر کرنا چاہئے اور کثرت کے ساتھ حمد کرنی چاہیئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔چنانچہ ہالینڈ میں خدا تعالیٰ نے ہمیں جو مرکز عطا فرمایا ہے۔اس کو آپ دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ کتنی شاندار جگہ ہے، کیسی خوبصورت جگہ کتنی عظیم اور وسیع جگہ ہے اور اس کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں میں توجہ بھی پیدا فرما دی اور جس کثرت کے ساتھ وہاں کے معززین تشریف لائے اور انہوں نے جس قسم کے اظہار کئے اس سے اس جماعت کی امیدیں بہت بڑھ گئی ہیں اور پھر ان کے علاوہ بعض عرب معززین کی توجہ بھی اس طرف پھیر دی اور وہ بھی آئے اور مراسم بڑھائے اور آئندہ کے لئے بعض ایسے ملکوں کے دوست ہیں جن کے ساتھ بہت سے گروہ ہیں۔وہ مستقل رابطہ رکھنے کے عہد کر کے گئے ہیں بلکہ خود مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں مزید لٹریچر مہیا کیا جائے۔تو جہاں خدا وسیع جگہیں عطا فرما رہا ہے، وہاں وسیع جگہوں کو بھرنے کے لئے لوگوں کے دل بھی ساتھ ساتھ پھیر رہا ہے اور مائل فرماتا چلا جارہا ہے اور یہ ایک جگہ نہیں ہر جگہ یہی سلسلہ چلا ہے۔چنانچہ ہالینڈ کے بعد بیلجیئم کے پہلے مشن کے افتتاح کے لئے گیا اور ہالینڈ میں تو پہلے ایک لمبے عرصہ سے مشن قائم تھا لیکن بیلجیئم میں مبلغ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔جماعت کے پاس باقاعدہ کوئی عمارت نہیں تھی۔اس لحاظ سے اسے ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے کہ وہ پہلی عمارت جو اللہ تعالیٰ ہمیں ایک نئے ملک میں عطا فرمائی ہے اس کے افتتاح کا بھی بہت