خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 785 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 785

خطبات طاہر جلدم 785 خطبه جمعه ۳ ار ستمبر ۱۹۸۵ء اور بڑا اچھا انتظام ہو گیا ہے۔کوشش یہ کرنی چاہئے کہ آئندہ یہاں جو بھی اہم تقریبات ہوں یا خطبات جوار دو میں ہوں کسی وجہ سے یا کسی اور زبان میں ان کا ساتھ ترجمہ ہونا چاہئے اور باہر تو ہمیں یہ سہولت ہے انگلستان میں کہ انگریزی کا ترجمہ سننے والے تھوڑے ہیں اس لئے ان کو ہال میں بٹھا دیتے ہیں یہاں شاید مشکل ہو۔یا یہاں بھی ہو سکتا ہے ایسے ہال میں۔میرا خیال ہے کہ جب تعمیر میں تبدیلیاں پیدا کریں تو شیشہ کی جگہ شیشہ کی دیوار ہو جس کے پرے وہ دوست بیٹھیں جو تر جمہ Hollandish زبان میں سننا چاہتے ہیں تو آسانی ہوگی کوئی ایسی مشکل نہیں ہے ایک چھوٹا سالاؤڈ سپیکر وہاں لگ جائے اور ایک جگہ الگ بیٹھ کر کوئی ترجمہ کرنے والا ساتھ ساتھ ترجمہ کرے۔ان کا حق ہے کہ ان کو فوری طور پر اپنی زبان میں کچھ ملے اس لئے آج کا ترجمہ آپ فوری طور پر سا را تر جمہ تو ممکن نہیں ہوگا Summary خلاصہ نہیں بلکہ Summary نسبتاً زیادہ ہوتی ہے وہ تیار کر کے ان کو مہیا کر دیں کیسٹ تا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ کیا کہا گیا ہے۔