خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 784 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 784

خطبات طاہر جلد۴ 784 خطبه جمعه ۱۳ ستمبر ۱۹۸۵ء کی آنکھیں کھولتی ہیں۔ دعاؤں کے ذریعہ انسان ایک شعور کی نئی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔ اس وقت اس کو پتہ چلتا ہے کہ دعا کے بغیر وہ ایک ڈراؤنا خواب دیکھ رہا تھا اور اگر دعا نہ ہوتی تو اسی خواب میں وہ ہلاک ہو سکتا تھا اس لئے شعور عطا کرنے کے لئے خدا کے وجود کا اور اس کے قرب کا اور اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لئے کہ ہاں وہ موجود ہے اور وہ ہماری مدد کرتا ہے اور ہمارے سارے کام آسان کرتا ہے، دعا ئیں سب سے زیادہ اہم ذریعہ ہیں۔ ۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتنا زور دیا ہے دعا پر کہ میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا کہ آپ سارے پرانے بزرگو سارے پرانے بزرگوں کے مضامین اکٹھے کر لیں جو دعا کے متعلق انہوں نے لکھے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی تحریرات ایک طرف رکھیں تو وہ تحریرات ان سب پر بھاری ہوں گی ۔ ایک زندگی میں آپ نے تیرہ سو سال کی زندگیوں کا دعاؤں کا نچوڑ بیان کیا اور اس سے بڑھ کر بیان کر دیا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ بنیادی چیز ہے اس دور میں ایمان کو ثریا سے لانا دعا کے بغیر ممکن نہیں اور چونکہ دعا کے نتیجہ میں آپ کو خدا تعالیٰ نے ثریا سے ایمان کو کھینچ لانے کی توفیق بخشی اس لئے یہی سب سے زیادہ راگ ہے جو آپ نے الاپا ہے اور خدا کی حمد میں اور لوگوں کو سمجھایا ہے کہ دعا کر و دعا کے ذریعے تمہارے سارے کام بنیں گے، دعا کے ذریعہ تمہیں ایمان نصیب ہوگا ، دعا کے ذریعہ تمہیں ایمان کے مطابق عمل نصیب ہوگا اور خدا کا قرب بڑھتا رہے گا۔ اس لئے ہالینڈ بالخصوص اور باقی ساری دنیا کی جماعتیں عموماً اپنی دعاؤں میں اس مرکز ہالینڈ کو یاد رکھیں ۔ ایک رسمی افتتاح تو اس کا آج شام کو ہوگا لیکن اصل افتتاح یہی جمعہ کے وقت کا افتتاح ہے۔ تو ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے ساتھ ہمیں نہ صرف اس مرکز کو پھولتا پھلتا دن رات نشو و نما پاتا ہوا د یکھنے کی توفیق بخشے بلکہ جلد از جلد نئے مراکز عطا کرتا چلا جائے اور جتنا دشمن کوشش کر رہا ہے کہ ہماری زمین تنگ ہو اس سے ہزاروں گنا زیادہ وہ خدا کی زمین بڑھنے اور پھیلنے رہا لگے جو اس نے ہمیں عطا کی ہے۔ خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔ یہاں کی جماعت کی چونکہ ابھی پوری طرح اس طرح تربیت نہیں ہے اور شاید ان کے پاس ذرائع بھی نہ ہوں ، ترجمہ کا انتظام یہاں نہیں ہوتا انگلستان کی جماعت میں خدا کے فضل سے ہو رہا ہے