خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 782 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 782

خطبات طاہر جلدم 782 خطبه جمعه ۱۳ ستمبر ۱۹۸۵ء ریب سب دنیا سے لوگ آتے ہیں اور سکول کا اور اس کا ٹکراؤ نہیں ہے۔کیونکہ چھٹیاں ہوتی ہیں انہی دنوں میں یہ سیاحوں کا موسم شروع ہوتا ہے اور اُنہی دنوں میں والدین کو بھی توفیق ملتی ہے عموماً کہ وہ چھٹیوں پر آجائیں لیکن اگر اس کے علاوہ بھی ہو تو میرے خیال میں سکول کی ضرورتیں پوری کرنے کے باوجود یہاں انشاء اللہ اتنی جگہ مل جائے گی کہ روز مرہ کے آنے والے واقفین زندگی با آسانی سے یہاں ٹھہر سکیں گے۔ایک تیسرا منصوبہ میرے ذہن میں یہ ہے کہ انگلستان میں ہمیں اشاعت کا جو مرکز ہے اُس میں دقت پیدا ہونی شروع ہوگئی ہے۔بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور ہالینڈ میں اشاعت کے لحاظ سے ایک اچھا موقع ہے۔یہاں مطبع خانے بھی بڑے عمدہ معیاری ہیں، کاغذ بھی نسبتا ستا ملتا ہے اور ویسے بھی ہر قسم کی سہولتیں یہاں سے دنیا میں لٹریچر بھجوانے کی موجود ہوں گی۔لیکن یہ بھی منحصر ہے اس بات پر کہ یہاں کی حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ہم کوشش کریں گے، ان کے لئے تو آمدن کا ذریعہ ہے۔لکھوکھا پونڈ تک یہ معاملہ پھیل جائے گا دیکھتے دیکھتے انشاء اللہ سالانہ خرچ کے لحاظ سے کیونکہ اتنے وسیع منصوبے اشاعت کے جن کی بنیادیں ڈالی جارہی ہیں کہ ابھی چند سال کے اندراندرلاکھوں پونڈ سالانہ عام بات ہوگی اس کے لئے یعنی اتنا بڑا خرچ نہیں سمجھا جائے گا، اور پھر یہ انشاء اللہ تیزی سے ترقی کرنے والا معاملہ ہے۔جس ملک میں یہ مرکز ہو یہ اسکی خوش قسمتی ہے۔تو آئندہ جا کر تو اس نے اربوں تک معاملہ پہنچ جاتا ہے۔بہت ہی اچھی بنیا د قائم ہو جائے گی اس کے لئے بھی بہترین جگہ ہے یعنی اشاعت کے کام کے لئے یہ مرکز۔مصنفین بھی یہاں آکر یہاں بیٹھ کے نہایت ہی عمدہ ماحول میں اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں، ترجمہ کرنے والے بیٹھ سکتے ہیں آکر اور علمی لحاظ سے یہاں کی جو یو نیورسٹیز (Universities) ہیں اُن کو خاص طور پر اسلامیات میں ایک خاص مقام حاصل ہے Orientalists ( مستشرقین ) پیدا کرنے میں ہالینڈ نے ایک بڑا کام کیا ہے اور بڑا بھاری لٹریچر ہے اسلام کے اوپر جو ہالینڈ میں پہلے سے موجود ہے۔Hollandish آبادیوں میں نفوذ کرنے کے لئے کئی علاقے ایسے ہیں جو ہالینڈ کے رسوخ میں ہیں وہاں اثر پیدا کرنے کے لئے ہالینڈ سے اشاعت زیادہ مفید ثابت ہو سکتی ہے۔تو امکانات تو کئی روشن ہورہے ہیں لیکن ہم کہہ نہیں سکتے کہ ان میں سے ہر ایک یا ان میں