خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 781
خطبات طاہر جلدم 781 خطبه جمعه ۱۳ار ستمبر ۱۹۸۵ء اس وقت جب تک یہ ہمیں بڑا دکھائی دے رہا ہے، موجودہ مقامی جماعت کی ضرورتوں سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے اُس وقت تک میرے ذہن میں دو تین منصوبے ہیں جو امکانا ہم جائزہ لیں گے اگر قابل عمل ہوئے تو انشاء اللہ ان پر عمل کیا جائے گا۔ایک تو یہ کہ ہمیں بچوں کے لئے ایک بہت اچھے سکول کی ضرورت ہے اور اگر یہاں کی حکومت ہمیں اجازت دے کہ ہم اپنے اساتذہ باہر سے لا سکیں تو یورپ کے احمدی لڑکوں کے لئے یہاں سکول کھولنے کا بہترین ماحول ہے۔کوئی جرم نہیں ہے اردگرد، بہت ہی Peacefull پر امن ماحول ہے اور ایسی اچھی فضا ہے کہ وہ صحت مند انسانی مزاج پر اور عادتوں پر وہ صحت مند اثر ڈالنے والی ہے اس لئے بچوں کے اس سے بہتر جگہ سکول کے لئے اور جگہ نہیں سوچی جاسکتی اور پھر ان کی رہائش کی ضروریات ہر قسم کی پہلے ہی موجود ہیں۔تو بچوں کا سکول یہاں اگر امکان ہوا ہم جائزہ لیں گے تو وہ انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کھولا جا سکے گا۔دوسرے اسے خاص طور پر واقفین عارضی کیلئے میں سمجھتا ہوں استعمال کرنا چاہئے۔لوگ سیر کے لئے باہر جاتے ہیں اور سیر کے لئے جتنی ضروریات انسان کی ہوتی ہیں وہ ساری یہاں پوری ہوسکتی ہیں اس لئے یوروپین احمدی انگلستان کے، جرمنی کے یا دوسرے علاقوں کے وہ وقف عارضی کریں بجائے سیر کرنے کی۔سیر اللہ تعالیٰ خود ان کی کروا دے گا یہاں۔اور یہاں اتنے Tourists آتے ہیں کہ ان کے لئے تبلیغ کے بھر پور مواقع ہیں۔رہائش ان کو مفت مہیا کی جائے گی جماعت کی طرف سے۔ورنہ پہلے واقفین عارضی کے لئے رہائش مہیا کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی تھی تو جو بھی خاندان خواہ وہ پاکستان سے آئے خواہ وہ دنیا کے کسی اور حصہ سے آئے اگر وقف عارضی کر کے ہالینڈ آنا چاہے تو اُن کے لئے اس Complex میں انشاء اللہ تعالیٰ بغیر کسی پیسے کے رہائش مہیا کر دی جائے گی اور کھانا پکانے کی سہولتیں بھی دے دی جائیں گی۔کھانے کا خرچ اُن کا اپنا اور محنت اپنی شرط یہ ہے کہ جگہ کو صاف رکھنا ہے اور جس طرح صاف وصول کی تھی اس سے زیادہ صاف چھوڑ کر جائیں کم صاف نہ ہو اور زیادہ صاف نہیں کر سکتے تو پھولوں کا کوئی پودا ہی لگادیں یہاں تحفہ جگہ کو اور ماحول کے مطابق خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔ارد گرد تبلیغ کے بے حد مواقع ہیں خدا کے فضل سے کیونکہ جو Tourist آتا ہے اس کے پاس وقت بہت ہوتا ہے اس کو تبلیغ کی جاسکتی ہے، اس سے دوستیاں بنائی جاسکتی ہیں۔ساری دنیا کے لئے نہایت عمدہ تبلیغی مرکز بن سکتا ہے کیونکہ یہاں