خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 777
خطبات طاہر جلدم 777 خطبه جمعه ۱۳ ستمبر ۱۹۸۵ء نیچے بہت ہی بڑا کچن ہے جو سینکڑوں کے لئے کھانا تیار کر سکتا ہے۔اس کے لئے سارا سامان موجود ہے۔وہ بھی اس قیمت کے اندر شامل ہے اور جس جگہ ہم بیٹھے ہوئے ہیں جسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ کھلے ہال اور موجود ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ اگر یہاں کی حکومت نے اجازت دے دی اور غالباً اجازت آسانی سے مل جاتی ہے کہ اندرونی تبدیلیاں کر لی جائیں تو کچھ اندرونی تبدیلیاں کر کے کچھ مسجد کا Symbol چھت کے او پر تعمیر کر کے اسے کافی وسیع مسجد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔عورتوں اور مردوں کو ملا کر یہاں کی ضرورت کے لحاظ سے میرا خیال ہے کوئی دو تین سونمازی آسانی سے یہاں نماز پڑھ سکیں گے۔جب ہم اس کو شامل کر لیں گے اور اگر کچھ آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی تو انشاء اللہ بہت ہی خوبصورت بڑی وسیع مسجد بن جائے گی۔اس کے اوپر منزلوں میں دومنزلیں ہیں ان میں بائیس کمرے ہیں رہائش کے لئے اور نہایت اچھے غسل خانے وغیرہ اور تمام دیگر ضروریات موجود ہیں۔جو بیچنے والے تھے وہ حوصلے والے لوگ تھے۔چنانچہ پردے بھی انہوں نے اسی طرح اچھے اور خوبصورت لٹکے ہوئے رہنے دیئے اور کوئی دوسرا سامان بھی اٹھا کر نہیں گئے کہ Cutlery تک انھوں نے ساتھ ہی مہیا کر دی۔کچن کی جتنی Appliances لگی ہوئی تھیں وہ ساری اُسی طرح لگی رہنے دی گئیں کوئی ایک حصہ بھی ایسا نہیں ہے جو انہوں نے ہٹایا ہو یا جس کے پیسے زائد مانگے ہوں۔صرف قالین تھے جو قانون کی مجبوری سے Remove کر کے ان کو جلانے پڑے کیونکہ جو پلک بلڈنگ فروخت کی جائے یہاں کا قانون مطالبہ کرتا ہے کہ ان کے قالین نکال دیئے جائیں ورنہ بیماریاں منتقل ہونے کا خطرہ ہے۔ساتھ ایک بہت بڑی وسیع بلڈنگ ہے جسے ہم B بی کہتے ہیں۔یہ یہاں کی ایک بڑی پولیٹیکل پارٹی کے پاس فی الحال کرایہ پر ہے اور پاکستان کے لحاظ سے اتنی ہزار روپے سالانہ کرایہ ہے اس عمارت کا اور یہ بھی بہت وسیع عمارت ہے۔اس میں بڑے بڑے ہالز ہیں اور سر دست ہم ان کو قا نو نا واپس نہیں لے سکتے لیکن جب یہ مدت ختم ہو جائے گی تو پھر انشاء اللہ جماعتی استعمال میں آجائے گی۔ایک اور بہت بڑی بلڈنگ ہے جس کو ہم C سی کہتے ہیں۔یہ بلڈنگ اپنے رقبہ کے لحاظ سے اور گنجائش کے لحاظ سے ان سب سے بڑی ہے۔اس میں نو (۹) بڑے بڑے ہال ہیں جنہیں اجتماعی