خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 774
خطبات طاہر جلد۴ 774 خطبه جمعه ۱۳ ستمبر ۱۹۸۵ء خانقا ہیں تو شریفانہ ہی ہوتی ہیں لیکن وہاں بتایا گیا ہے کہ مجرموں نے بھی وہاں اڈے لگائے ہوئے ہوتے ہیں اور افیون کے رسیا لوگ اور Drug Addicts ( منشیات کے عادی ) جن کو اور جگہ نہیں ملتی۔Truants بھاگے ہوئے گھروں سے، یہ ان چھوڑی ہوئی خانقاہوں میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر حکومت کے لئے بڑا مشکل ہو جاتا ہے اُن کو وہاں سے نکالنا ، وہاں بیچاری جماعت احمد یہ کہاں سے مرکز بنائے گی اور کتنا بعد ہوگا دونوں مزاجوں میں جو لوگ وہاں بسے ہوئے ہیں اور ہم جو بسانا چاہتے ہیں وہاں جا کر نئی شان سے اس لئے وہ تو مجھے پسند ہی نہیں آئی۔ جگہیں ویسے بہت سستی مل رہی تھیں لیکن سارے جھگڑے ہمیں خود ہی طے کرنے پڑنے تھے ان کو نکالو یا لڑائیاں ، تو ان سے یہ جھگڑے ہم کہاں کر سکتے تھے۔ تو بہر حال ان کا خیال تھا کہ دوسری جگہوں میں اتنی وسیع جگہ جس طرح کہ آپ کے ذہن میں ہے ملنی مشکل ہوگی لیکن اللہ تعالیٰ اگر انتظام کرنے کو آتا ہے تو اس کی پہلے سے بڑی تیاریاں شروع کی ہوئی ہوتی ہے اور حالات کو اس طرف لے کے جا رہا ہوتا ہے گھیر کے کہ جس کے نتیجہ میں جس مقام پر خدا تعالیٰ چاہتا ہے وہیں ان حالات نے جاکے رونما ہونا ہوتا ہے یہ Complex بلڈنگ کا جو ہمیں ملا ہے اس کی تاریخ یہ ہے کہ پہلے یہ Recreation کیلئے یعنی Tourists ( سیاحوں ) کو کھینچنے کے لئے ، ان کی رہائش گاہ کے لئے یہ عمارت بنائی گئی ، ایک عمارت نہیں چار عمارتیں ہیں ۔ تو بہر حال اس زمانہ میں ابھی Tourists زیادہ یہاں نہیں آتے تھے اور شروع میں عمارت بھی ایک ہی تھی ۔ 1910ء میں یہ جس میں ہم اس وقت بیٹھے نماز پڑھنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں یہ عمارت بنائی گئی جس کو ہم بلڈ نگ (A) ، اے کہہ رہے ہیں ۔ یہ بلڈ نگ A اگرچہ 1910 ء کی تعمیر شدہ ہے لیکن جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں نہایت ہی اعلیٰ معیار کی ہے اس کی تعمیر یوں محسوس ہوتی ہے کہ بالکل نئی بنی ہوئی ہے اور معلوم ہوتا ہے بہت ہی اچھا Maintain کیا گیا ہے۔ اس زمانہ میں اس طرف کو Tourists کا زیادہ رحجان نہیں تھا اگر چہ علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے، جھیلیں بھی ہیں، ہر قسم کا حسن یہاں موجود ہے، پہاڑیاں بھی ہیں جنگلات بھی ہیں ، جنگلی جانور بھی اور جنگلی جانوروں کے Zoo ( چڑیا گھر ) اور National Museum (قومی عجائب گھر ) وغیرہ کئی قسم کی چیزیں یہاں موجود ہیں لیکن اُس وقت ابھی اتنا رحجان نہیں تھا Tourists کا ، غریب علاقہ تھا اور زرعی علاقہ تھا تو کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے بنانے