خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 744 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 744

خطبات طاہر جلد۴ 744 خطبه جمعه ۳۰ / اگست ۱۹۸۵ء کا زمانہ تیزی سے گزرتا چلا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں تنگ ہوتی چلی جارہی ہیں ، خدا کی تقدیر کا گھیرا روز بروز ان پر زیادہ تنگ ہو رہا ہے۔جہاں یہ باتیں ہمارے دل میں نئے حوصلے عطا کرتی ہیں ، ہمیں نئے اطمینان بخشتی ہیں وہاں شکر کی طرف بھی تو توجہ دلاتی ہیں۔اس لئے کثرت سے خدا تعالیٰ کا شکر کریں، دن رات خدا کا شکر کریں کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے کہ شکر کرو گے تو پھر میں مزید بڑھا دوں گا یہ بھی ایک وسعت کی جہت ہے تو شکر کر کے دیکھیں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اس شکر کے نتیجے میں بھی آپ کو نئی وسعتیں عطا فرمائے گا۔