خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 743
خطبات طاہر جلدم 743 خطبه جمعه ۳۰ / اگست ۱۹۸۵ء ہیں ان وعدوں کو پورا ہوتے ہوئے ان کے لئے کیا وعدہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بَلْ مَتَعْنَا هَؤُلَاءِ وَابَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ (الانبياء : ۴۵) کہ ہم نے ان کو مہلت دی اور دنیا کی نعمت دی اور ان کے آباء کے ساتھ بھی یہی سلوک ہمارا ر باحَتی طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ یہاں تک کہ ان کا زمانہ لمبا ہوگیا ان کے سر پک گئے اور زمانہ لمبا ہو گیا۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مومن دیکھ رہے تھے کہ ان پر پکڑ نہیں آرہی، مومن دیکھ رہے تھے کہ ان کا زمانہ لمبا ہوتا چلا جا رہا ہے لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خود وہ لوگ جن کو تم سمجھ رہے ہو کہ ان کا زمانہ لمبا ہو گیا ہے ان پر خدا تعالیٰ ایسی علامتیں ظاہر فرما رہا ہے کہ وہ خود اپنی زمین کو دن بدن تنگ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔فرمایا اَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا آفَهُمُ الْغُلِبُونَ کیا وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ہم ہر طرف سے اپنا گھیرا تنگ کر رہے ہیں ان پر، اُن کی زمینیں محدود کرتے چلے جاتے ہیں ، آفَهُمُ الْغُلِبُونَ یہ کیسے بیوقوفوں والا نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ یہ غالب آجائیں گے۔ایک طرف وہ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةٌ یقینا اللہ والوں کی زمین پھیلنے والی زمین ہے دوسری طرف منکرین کی تقدیر یہ ہے کہ اُن کی زمین تنگ ہونے والی زمین ہے اور کہتے ہیں کہ ہم غالب آجائیں گے اس سے زیادہ بیوقوفی اور کیا ہو سکتی ہے۔پس آپ کو مبارک ہو جن کے غم بھی مبارک ہیں، جن کی خوشیاں بھی مبارک ہیں ، جن کے خوف بھی مبارک ہیں اور جن کی امیدیں بھی مبارک ہیں اور ہر حال سے گزر کر ہم گواہ ہیں، ہم شاہد ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی رحمتیں خدا سے حاصل کی ہیں اور نئی برکتیں اللہ کی طرف سے حاصل کی ہیں اور اس سب پر مستزاد یہ کہ خدا کا وعدہ ہے اور خدا کی انگلی آسمان سے اشارے کر رہی ہے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے صبر کیا ، میں تمہیں بے حساب اجر دوں گا اور ہر جہت سے تمہاری زمین پھیلتی چلی جائے گی اور نئی وسعتیں اسے عطا ہوتی چلی جائیں گی اور اپنے مخالفین کی وہ دنیا دیکھ کر ایک لمحہ کے لئے بھی مایوس نہ ہونا کہ ان کی عمر ذرا لمبی ہوگئی کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہ خود جانتے ہیں کہ ان