خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 707 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 707

خطبات طاہر جلدم 707 خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء احمدیوں کی قربانیوں کا ذکر اور قانت کی تفسیر ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: أَمَّنْ هُوَ قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَ يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِيْنَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصّبِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابِ (الزمر: ١٠-١١) اور پھر فرمایا: گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان سے کچھ ایسے علماء ظاہر کو انگلستان بھجوایا گیا ہے جن کا کام یہ ہے کہ وہ وہاں جا کر لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں ، حق پر قائم رکھنے کی کوشش کریں اور باطل کے دھوکوں سے اور فریب سے ان کو آزاد کروا ئیں اور تبلیغ اسلام کے نام پر ایک بڑا جتھا بنا کر ان علماء کا بہت بھاری خرچ کر کے ان کو انگلستان بھجوایا گیا ہے۔جس قسم کی تبلیغ اسلام انہوں نے یہاں آ کر سکھائی اور جس قسم کی تبلیغ اسلام کا طریق ان کو