خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 689
خطبات طاہر جلد ۴ 689 خطبه جمعه ۱۶ اگست ۱۹۸۵ء جماعت کی مخالفت پر ہمارا رد عمل ( خطبه جمعه فرموده ۱۶ اگست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ إِنَّ الَّذِينَ امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُهُ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدُهُ إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ (البروج : ۱۱-۱۷) پھر فرمایا : پچھلے دنوں جو ختم نبوت کے نام پر یہاں کا نفرنس منعقد کی گئی چونکہ ان لوگوں کا کانگریس سے گہرا تعلق رہا ہے اور اب بھی ہونا بعید نہیں اس لئے غلطی سے منہ سے کانفرنس کی بجائے کانگریس کا لفظ نکل گیا ۔ بہر حال یہ جو کا نفرنس ہے اسے ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور وہ اس طرح کہ اس سے قبل حکومتیں اور اسلام دشمن طاقتیں مخفی طور پر ان لوگوں کی مدد کیا کرتی تھیں مگر اب کھل کر حکومتیں بھی مدد کر رہی ہیں اور اسلام دشمن طاقتیں بھی مدد کر رہی ہیں اور اس بارہ میں کوئی پردہ نہیں رہنے دیا گیا۔ چنانچہ یہ بات پہلی مرتبہ ہے کہ دو حکومتوں نے کھلم کھلا احرار کی کانفرنس کی سر پرستی کی ہے اور جہاں تک اس عیسائی حکومت کا تعلق ہے جس کی سرزمین میں یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے باوجود اس کے کہ