خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 679 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 679

خطبات طاہر جلد۴ 679 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۸۵ء مَّنْ يَنتَظِرُ (الاحزاب :۲۴)۔یہ تو جماعت تم جیسی جماعت ہی نہیں ہے تم سمجھ ہی نہیں سکتے کہ کس مٹی سے اس جماعت کا خمیر ہے۔قرآنی مٹی سے اس جماعت کا خمیر اٹھایا گیا ہے اور قرآن کریم جن الفاظ میں حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کے غلاموں کا نقشہ کھینچتا ہے وہ اس زمانے تک محدود تو نہیں تھا۔مراد یہ تھی قرآن کریم کی کہ ہر زمانے میں محمد مصطفی ﷺ کے غلام بار بار یہی نمونے دکھاتے رہیں گے۔ان کا خمیر محمد مصطفی ﷺ کے پاک انفاس سے برکت حاصل کرتا ہے اور جس کا خمیر محمد مصطفی ﷺ کے پاک انفاس سے برکت لے کر اٹھا ہوا ہو اس کوکون مٹا سکتا ہے۔اس کی خصلتیں کون تبدیل کر سکتا ہے؟ تو قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ تو ایسے لوگ ہیں کہ جب ان کو ڈرایا جاتا ہے تو اور زیادہ شیر ہو جاتے ہیں۔جب ان کو بتایا جاتا ہے کہ ساری دنیا تمہارے خلاف ایکا کر چکی ہے تو رد عمل اتنا شدید ہوتا ہے اس کے خلاف کہ وہ اکٹھے ہوتے ہیں بجائے منتشر ہونے کے اور یہ جواب دیتے ہیں کہ الحمد لله واقعی تم اکٹھے ہو گئے ہو اسی کی تو ہمیں خبر دی گئی تھی۔ہمارا تو ایمان بڑھ گیا ہے اس سے پہلے وہی نہیں کہتے تھے خدا گواہی دیتا ہے وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًا رو باتیں ہیں جو تم ہیں ان منصوبوں کے ذریعہ ان سے چھیننا چاہتے ہو، ان کا جذبہ اطاعت جس کو تسلیم کہتے ہیں جو تمہیں کھائے جا رہا ہے اور ان کا ایمان انتشار پیدا کرنے کے لئے یہ دو مرکزی قو تیں ہیں جن پر دشمن حملہ کرتا ہے۔تو فرمایا جب تم حملہ کرتے ہو اور پوری اجتماعیت کے ساتھ پورے اجماع کے ساتھ حملہ کرتے ہوئے اس وقت ان دونوں چیزوں میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اور جب تم ان میں سے معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہو تم سمجھتے ہو کہ باقی ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں گے فرماتا ہے مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ وه جو قربانی کے لئے چنے جاتے ہیں جن کو قربانی کی سعادت نصیب ہوتی ہے یہ وہ مردان حق ہیں جو خدا کے نزدیک سچے ٹھہرے ہیں ، صادق تھے اور انہوں نے اپنے عہدوں کو پورا کر دیا۔ان کو ذبح ہوتے دیکھنے والے، ان کو ذبح ہوتے ہوئے دیکھ کر ڈرا نہیں کرتے، فرمایا فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا له ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن کو خوش قسمتی سے اپنے عہدوں کو پورا کرنے کی توفیق نصیب ہوگئی،