خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 670 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 670

خطبات طاہر جلدم 670 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۸۵ء اس کے پیچھے بعض بڑی بڑی حکومتیں تھیں اور بعض بہت خطرناک ارادے لے کر جماعت احمدیہ کے خلاف ایک گہری سازش کے ساتھ اس کا نفرنس کا پروگرام بنایا گیا اور اس پر عمل کیا گیا۔چونکہ جن علماء سے ہمیں واسطہ ہے ہمارا تجربہ ہے کہ بہت جھوٹ بولتے ہیں مبالغہ آرائی کی آخری حدیں بھی پھلانگ جاتے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے یہ واپس اپنے اپنے ملکوں میں جا کر وہاں بھی اسی طرح جھوٹ بولیں جیسے یہاں بولتے رہے اور ایسی غلط خبر میں اس کانفرنس کے متعلق دیں اور ایسے غلط تاثرات دیں کہ ان ملکوں میں بسنے والے احمدی کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ آج کے خطبہ میں اس کا نفرنس کو موضوع بناؤں تا کہ دنیا بھر کی جماعتیں مطلع رہیں کہ اس کا نفرنس کے مقاصد کیا تھے ، اس کا پس منظر کیا تھا، کس حد تک یہ کامیاب ہوئی ، کیا اثرات اس نے غیر از جماعت احمدیہ مسلمانوں پر چھوڑے اور جماعت احمدیہ پر اس کا نفرنس کے کیا اثرات ہوئے ؟ اس کے علاوہ بھی بعض امور ایسے ہیں جن کا اس کا نفرنس سے تعلق ہے اگر وقت ملا تو اس خطبہ میں ورنہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں ان کو بیان کروں گا۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اتنے بڑے شور کے باوجود، باوجود اس پروپیگنڈے کے کہ گویا اس کانفرنس کے لئے تمام انگلستان کے غیر احمدی مسلمان امڈ پڑیں گے۔خود ان کی توقعات بھی بہت تھوڑی تھیں ، شور بہت زیادہ تھا لیکن دل ان کا بتا رہا تھا کہ بہت کم لوگ آئیں گے۔چنانچہ جو ہال کرایہ پر لیا گیا۔اس کی کل وسعت دو ہزار سات سو آدمیوں کو بٹھانے کی تھی اور جو تصویر میں شائع ہوئی ہیں اور جو ہمارے نمائندگان نے جائزہ لیا ہے اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ کم سے کم پانچ سو سیٹیں وہاں خالی رہیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد حاضرین کی دو ہزار دوسو بنتی ہے۔جبکہ جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسے پر جو UK کا سالانہ جلسہ تھا نہ کہ عالمگیر جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ جو جماعت احمدیہ کی مساعی کے نتیجہ میں منظم کیا گیا تھا اور اس کے پیچھے کوئی حکومتیں نہیں تھیں ، کوئی تیل کی دولت نہیں تھی، کوئی فوجی آمر نہیں تھا جس کی پشت پناہی حاصل ہو، اس کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل سے اس چھوٹی سی جماعت میں بھی سات ہزار کی تعداد میں اس جلسہ میں لوگ شامل ہوئے تو کوئی نسبت نہیں ہے۔اتنا پروپیگنڈہ ، اتنا خرچ ، مفت بسیں بھی چلائی گئیں اور کانفرنس سے پہلے مختلف شہروں میں چھوٹے چھوٹے جلسے کئے گئے اور وہاں جماعت احمدیہ کے خلاف اشتعال انگیزی بھی کی گئی ، گند