خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 623 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 623

خطبات طاہر جلدم 623 خطبہ جمعہ ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۸۵ء دقت ہے۔اس وقت ہمیں جس تیزی کے ساتھ تمام دنیا میں لڑ پچر پھیلانے کے لئے جو بے قراری ہے اس کے مقابل پر کا تب لکھنے میں بہت سا وقت لے لیتا ہے اور اب صحت کتابت کا معیار بھی گر گیا ہے اس لئے غلطیاں بھی اتنی کرتا ہے پہلے اس کی کتابت ختم ہونے کا انتظار پھر اس کی مرمتیں لگوائی جائیں اور پھر بھی وہ ٹھیک نہ لکھے تو پھر دوبارہ بھیجا جائے اتنا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔اس سے پھر بھی بعض دفعہ ایسی خوفناک غلطیاں رہ جاتی ہیں بہت تکلیف دہ صورت حال ہے۔چنانچہ ہم نے یہاں انگلستان میں جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دنیا میں کمپیوٹر کی ایک ایسی کمپنی موجود ہے جس نے اردو نستعلیق نوری خط کا ٹائپ رائٹر تیار کر لیا ہے اور وہ ایک ایسا Computerised ٹائپ رائٹر ہے جو نہایت ہی اعلیٰ پیمانے پر کتابت کر سکتا ہے۔آپ تھوڑی سی زائد رقم دیں تو ہر زبان اس پر اس طرح ٹائپ ہوسکتی ہے جس طرح پریس کے لئے Compose کیا جاتا ہے اور بڑے سے بڑے لفظوں میں بھی اور چھوٹے سے چھوٹے لفظوں میں بھی تمام Computerised ہے۔تو سلسلہ کا کام زیادہ انتظار نہیں کرسکتا گوشین کی قیمت زیادہ ہے یعنی صرف اردو نستعلیق کے لئے مکمل حالت میں اگر اس کو لیں تو ایک لاکھ پونڈ خرچ آئے گالیکن جو ضرورتیں ہیں ان کے مقابل پر ایک لاکھ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔اسی طرح جب ہم باقی اہم ضروری زبانیں اس میں داخل کر لیں گے جواب ہمیں لازما لینی پڑیں گی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک صرف پریس کا خرچ ہے۔اس کے علاوہ اس پر ماہانہ اخراجات بھی اٹھیں گے کیونکہ یہ بہت ہی Complex یعنی باریک اور الجھی ہوئی مشین ہے جسے ہر آدمی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔بہر حال سر دست میں ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کرتا ہوں اور میں جس طرح خدا تعالیٰ مجھے ہمیشہ تو فیق عطا فرماتا ہے اور شاید کوئی شکوہ بھی کرے کہ تمہیں ہر تحریک کا پہلے پتہ لگتا ہے اس لئے تم پہل کر جاتے ہو، میں پہلا چندہ میں اپنی طرف سے لکھوا دیا کرتا ہوں مگر ضروری نہیں کہ خدا کے ہاں میں پہلا ہی شمار ہوں۔ہوسکتا ہے کوئی اور زیادہ اخلاص میں بڑھ کر لکھوائے تو بعد میں بھی آئے اور آگے نکل جائے۔اس لئے مجھے تو بہر حال اس وقت ایک فائدہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ میرے دل میں تحریک ڈالتا ہے تو بہر حال پہلا میں ہی ہوتا ہوں اس وقت۔تو ایک ہزار پونڈ سے میں اس تحریک کا آغاز کرتا ہوں اور اس کے لئے کوئی شرح مقرر نہیں کرتا۔مجھے علم ہے اس وقت جماعت کی جو حالت