خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 622 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 622

خطبات طاہر جلدم 622 خطبہ جمعہ ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۸۵ء میں قربان کرتا ہے وہ قابل قدر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھ کر تو تمہیں عرفان حاصل نہیں چنانچہ قربانی کا ذکر کر کے فرماتے ہیں ”ہر ایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے پہچانا جاتا ہے۔66 اب میں آپ کو دو خوشخبریاں بھی دیتا ہوں اور ایک نئی تحریک کا اعلان بھی کرتا ہوں۔دو خوشخبریاں یہ ہیں کہ فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم کے بعد اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی سال روسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی پریس میں دیا جا رہا ہے۔صابر صدیقی صاحب جو ہمارے رشین زبان کے ماہر ہیں اور رشین زبان کے ایک اور احمدی طالب علم خاور صاحب کے ان دونوں کے سپر د میں نے نگرانی کی تھی کہ اس کو دوبارہ دیکھ لیں ایک دفعہ۔انہوں نے کل مجھے اطمینان دلایا ہے کہ خدا کے فضل سے یہ ترجمہ ہر پہلو سے پریس میں دیئے جانے کے لائق ہو گیا ہے۔Italian ترجمہ بھی خدا کے فضل سے مکمل مل گیا ہے اور Introduction کا ترجمہ بھی مل گیا ہے۔talian زبان میں اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ بھی مل گیا ہے۔اب ان دو زبانوں میں نہایت ہی پیش قیمت اضافہ ہوگا بلکہ قیمت کے لفظوں میں تو اس کو ادا ہی نہیں کیا جا سکتا۔قرآن کریم کا کسی زبان میں شائع کیا جانا اور پھر ان معارف کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کے معارف عطا فرمائے۔اس زمانے کی بہت بڑی خدمت ہے تو جماعت احمدیہ کو توفیق مل رہی ہے اور اس کے لئے چندے کی ضرورت نہیں کیونکہ پہلے سے ہی ایسے مخلصین ہیں ان معاملات میں اپنی سیٹیں بک کر والی ہیں۔پیشتر اس کے کہ میں اس بارہ میں تحریک کرتا انہوں نے کہا جی ہمیں موقع دیں۔ہم اپنی طرف سے اس کا سارا خرچ برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔میں نے کہا ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔چنانچہ فرانسیسی اور اٹالین اور رشین زبان میں قرآن کریم کے جو تراجم شائع ہوں گے۔ان کے تمام اخراجات خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے چند مخلصین پہلے سے ہی ا ادا کر چکے ہیں یا وعدہ کئے بیٹھے ہیں کہ جب بھی ہم مانگیں گے وہ دے دیں گے۔اس کے علاوہ جو دوسرا لٹریچر شائع ہونے والا ہے وہ بھی بڑی کثرت سے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے علاوہ تفسیر کبیر ہے اور سلسلہ کا اور بہت سا لٹریچر ہے اس کو مختلف زبانوں میں ہم نے شائع کرنا ہے لیکن سب سے بڑی دقت اردو میں نوری نستعلیق خط کی کتابت کی