خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 604 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 604

خطبات طاہر جلدم 604 خطبہ جمعہ ۵/ جولائی ۱۹۸۵ء خدا کرے اور ہماری دعا یہی ہے کہ وہ جو خدا کی نظر میں لعنت کے مستحق ٹھہرتے ہیں وہ بہت تھوڑے ہوں اور اللہ کی رحمت اللہ کی ہدایت کا نور جلدی پھوٹے اورجلد کی وہ دن ظاہر ہو جو ہمارے لئے بشاشتوں کا دن ہوگا اور خوشخبریوں کا دن ہوگا اور فتح و ظفر اور نصرت کا دن ہوگا اور تسبیح کا دن ہوگا اور حمد کا دن ہوگا۔اپنی ذات کی بڑائی کا دن نہیں ہوگا بلکہ اللہ اور اس کے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر اور ان کی بڑائی کا دن ہوگا۔