خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 565 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 565

خطبات طاہر جلدم 565 خطبه جمعه ۲۸/ جون ۱۹۸۵ء اَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبلا یا پھر اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ عذاب ان کے سامنے آکھڑا ہو اور دوسری طرف خدا فرماتا ہے وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ رسولوں کو ہم داروغہ بنا کر تو بھیجتے نہیں جو زبردستی پکڑ کر ان کو ٹھیک کر لین ہم تو انہیں سوائے مبشرین اور منذرین کے اور کسی حیثیت سے نہیں بھیجتے۔یعنی لوگوں کو ڈرانا ان کا کام ہے، لوگوں کو خوشخبریاں دینا ان کا کام ہے۔زبردستی ہدایت دینا ان کا کام نہیں اور اس کے مقابل پر جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ ہر ہتھکنڈہ اختیار کرتے ہیں حق کو دبانے اور مٹانے کے لئے يُجَادِلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ۔وہ حق سے مقابلے کیلئے باطل طریق اختیار کرتے ہیں۔لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ۔تا کہ حق کو مٹاڈالیں۔وَاتَّخَذُوا أَيْتِي وَمَا اُنْذِرُوا هُزُوا اوروه پکڑ لیتے ہیں ہمارے نشانات کو اور جس بات سے وہ ڈرائے جاتے ہیں اس کو ٹھٹھے کے طور پر یعنی تمسخر اڑاتے ہیں ہمارے نشانات کا بھی اور جب انہیں ڈرایا جاتا ہے کہ خدا کے عذاب سے ڈرو، اللہ کا خوف کرو تو وہ ہنستے ہیں اور تمسخر اڑاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ بِايْتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَيَ مَا قَدَّمَتْ يَدُهُ کہ ہر بدکار، بد اعمال ظالم ہوتا ہے مگر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اللہ تعالیٰ کی آیات بتا کر نصیحت دینے کی کوشش کی جائے اور اس کے رب کی آیات اس کے سامنے پڑھ کر اس کو نیک باتوں کی طرف بلایا بھی جا رہا ہو۔فَاَعْرَضَ عَنْهَا پھر وہ اس سے منہ موڑ لیتا ہے وَنَيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَهُ اور بھول جاتا ہے کہ میں نے کس قسم کے اعمال آگے بھیجے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے ہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر ہم نے کئی قسم کے پردے ڈال رکھے ہیں اور وہ پر دے اس راہ میں حائل ہو جاتے ہیں کہ اَنْ يَفْقَهُوهُ کہ وہ حق کو سمجھ سکیں اور اسی طرح ان کے کانوں میں بوجھ پڑ جاتے ہیں۔اگر تو انہیں ہدایت کی طرف بلائے تو وہ ہدایت کی طرف ہرگز ، کبھی بھی نہیں آئیں گے۔اس کے باوجود وَرَبُّكَ الْغَفُورُ ةُ والرَّحْمَةِ الله تعالیٰ بہت ہی بخشش کرنے والا ہے اور بہت ہی رحمت فرمانے والا ہے لَو يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا اگر خدا ان کے ہر اس فعل پر جو وہ کرتے ہیں ان کو پکڑنے لگ جائے لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ تو عذاب ان پر بہت پہلے آجائے۔اگر انکی بداعمالیوں کی سزا دینے میں خدا جلدی کرے اور وہ صاحب مغفرت اور