خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 549 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 549

خطبات طاہر جلدم 549 خطبه جمعه ۱۴ جون ۱۹۸۵ء لواے دشمنان احمدیت ! جتنے احمدی شہید کرنا چاہتے ہو شہید کر لو ایک ناروے کی مسجد نہیں تم جتنی چاہو بم سے ان کو اڑانے کی کوشش کرو۔خدا کی قسم ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔محمد مصطفیٰ کے غلاموں کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔آپ کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔تم لا زمانا کام اور نامراد ہوکر مرو گے اور احمدیت کے لئے وہ صبح ضرور طلوع ہوگی جس کے متعلق خدا فرماتا ہے اور قرآن میں وعدہ کرتا ہے، جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ اے میرے بندو! یہ رات جاری تو رہے گی لیکن ہمیشہ کے لئے نہیں۔یہ دکھ ہیں مگر میں ان دکھوں کو قدراور پیار کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں۔پس میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ یہ مطلع فجر تک کی باتیں ہیں اور وہ فجر کا طلوع ہونا زیادہ دیر کی بات نہیں رہی۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا۔: ابھی نماز جمعہ کے بعد میں اپنے بہت ہی پیارے شہید بھائی ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر کی نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔اس کے ساتھ ہی باقی جو شہدائے احمدیت ہیں ان کی بھی دوبارہ اکٹھی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔اس دعا کے ساتھ اس التجا کے ساتھ کہ یہ وداع کا جمعہ ہمارے لئے دکھوں اور مصیبتوں کے وداع کا جمعہ بھی بن جائے۔جس طرح کہ بعض بھائیوں نے مبشرات دیکھی ہیں اور لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی ہے کہ اس رمضان کے بعد احمدیوں کے دلوں کی فرحت کا سامان فرمایا جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ وہ فرحت کا سامان ہمارے لئے فرمائے اور اس لیلۃ القدر کی رات کو اب قبول فرمالے اور وہ بھائی جو دکھ اٹھا رہے ہیں جس طرح ان کو صبر دیا ہے ہم جو دکھوں کی حسرتیں لئے بیٹھے ہیں ہمیں بھی صبر عطا کرے۔