خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 465
خطبات طاہر جلدم 465 خطبه جمعه ۷ ارمئی ۱۹۸۵ء تھے جو اس حدیث کو سچا تسلیم کر گئے۔گویا ہے کی اسمبلی کو اکثریت کے زعم میں مسئلہ یوں سمجھ آیا کہ بہتر سچے ہیں۔اور ایک جھوٹا ہے، بہتر جنتی ہیں اور ایک ناری ہے۔چنانچہ اس مسئلہ کا فخر سے اعلان کیا گیا اور کیا جاتا رہا اور یہی مسئلہ ہے جس کو موجودہ حکومت کی طرف سے بھی مزعومہ قرطاس ابیض میں اچھالا جا رہا ہے۔غرض یہ ایک بہت بڑی جسارت اور بغاوت تھی جس کا ۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کو قومی اسمبلی نے ارتکاب کیا حالانکہ جماعت احمدیہ کے اس وقت کے امام کی طرف سے قومی اسمبلی کے سامنے بار بار اور کھلے لفظوں میں تنبیہ کی گئی تھی کہ تم شوق سے ہمارے دشمن بن جاؤ جو کچھ چاہو ہمیں کہتے رہو لیکن صلى الة خدا کے لئے اسلامی مملکت پاکستان میں حضرت محمد مصطفی حملے کے خلاف تو علم بغاوت بلند کرنے کی جسارت نہ کرو۔کل تک تم یہ مانتے چلے آرہے تھے کہ اگر بہتر اور ایک کا جھگڑا چلا تو بہتر ضرور جھوٹے ہوں گے اور ایک تہتر واں ضرور سچا ہو گا اس لئے کہ اَصدَقُ الصّادِقِین کی پیشگوئی ہے کہ بہتر جھوٹے ہوں گے یعنی اکثریت جھوٹی ہوگی اور ایک فرقہ سچا ہوگا مگر آج جماعت احمدیہ کو جھوٹا بنانے کے شوق میں تم یہ اعلان کر رہے ہو کہ بہتر سچے ہیں اور صرف ایک جھوٹا ہے۔اس کا تو گویا یہ مطلب بنتا ہے کہ معرفت کا جو نکتہ ان کو سمجھ میں آ گیا ہے وہ نعوذباللہ من ذلک، حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سمجھ میں بھی نہیں آیا۔یہ دراصل اعلان بغاوت تھا جو آنحضرت ﷺ کے خلاف کیا گیا۔ایسے لوگ اسلام میں رہ ہی نہیں سکتے اور کوئی جرم تھا یا نہیں مگر جس دن حضرت اقدس محمد مصطفی عالیہ کے واضح ارشاد کے خلاف کھلی کھلی بغاوت کا ارتکاب کیا گیا اس دن ضرور یہ غیر مسلم بن گئے تھے کیونکہ آنحضور کا ارشاد شک وشبہ سے بالا ہے اور چوٹی کے علماء اور مختلف فرقوں کے بانی مبانی اسے مانتے چلے آئے ہیں بلکہ اسے اسلام کی پہچان قرار دیتے رہے ہیں۔مگر یہ سب کے سب اس دن ایسے پاگل ہو گئے اور ان کی عقلیں ایسی ماری گئیں کہ سات ستمبر کو یہ اعلان کر دیا کہ بہتر فرقے اکٹھے ہیں یہ مسلمان ہیں یعنی جنتی ہیں اور ایک جماعت احمد یہ ہے جو ناری ہے۔یہ تھی اصل حقیقت جس کی نعوذ بالله من ذلک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ نہیں آئی اور پھر بڑے فخر سے ساتھ یہ لوگ اس کو پیش کرتے رہے اور یہی کہہ کر جماعت کے خلاف نت نئے مطالبے کئے جاتے رہے۔دراصل جماعت احمدیہ کی مخالفت کی تاریخ میں شروع سے ہی یہ گند اور کوڑھ داخل تھا کہ جماعت احمدیہ کو وہ جھوٹا بنا ہی نہیں سکتے جب تک اس حدیث کی تکذیب نہ کریں اس لئے پہلے بھی