خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 424
خطبات طاہر جلدم 424 خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء بیچ ہیں۔اس لحاظ سے بھی جماعت احمدیہ کا مقام بڑی عظمت کا حامل ہے اسی لئے قرآن کریم اس کو واضح کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ تمہارا غیروں سے میں کیسے مقابلہ کروں تم تو وہ لوگ ہو کہ جب قدم اٹھاتے ہو تو ان لوگوں کی غیظ کی نظریں تم پر پڑتی ہیں۔یہ ظلمتوں کی طرف لے جانے والےلوگ ہیں۔تم نور کی طرف بلانے والے لوگ ہو۔تم سے ان کا کیا مقابلہ ! پس ہم ان لوگوں کے ہاتھوں دکھ تو بہت اٹھاتے ہیں مگر پھر بھی اپنے مقام کو یا در کھتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کیسا عظیم الشان وہ مہدی تھا جس نے ظلمتوں کے سارے پردے چاک کر دیئے اور ہمیں اس نور کی طرف بلایا جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور کلام الہی کا نور تھا۔آپ نے اس نور کو دوبارہ روشن کر کے سورج اور چاند سے بڑھ کر روشن کر کے دکھا دیا۔اللهم صل على محمد وعلى ال محمد و علی عبدک المسيح الموعود انک حمید مجید“