خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 390 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 390

خطبات طاہر جلد۴ 390 خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء ان باتوں سے عاری ہو۔ تمہارے دامن میں تو سوائے گالیوں کے اور کچھ بھی نہیں ، سوائے جبر اور تشدد کی تلوار کے تمہارے پاس ہے کیا ؟ ہم تو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی اعلیٰ اور عمدہ حالت میں پاتے ہیں ۔ ہم تو اپنے وجود کو اس نقشہ کے اندر لکھا ہوا پاتے ہیں اور اپنے نقوش اس نقشہ میں مرتسم پاتے ہیں جو قرآن کریم میں بنایا گیا ، ہم سے زیادہ خوش نصیب اور کون سی قوم ہو سکتی ہے۔ اور تم خود ان نقوش کو ابھار رہے ہو اور تمام دنیا میں یہ اعلان کر رہے ہو کہ یہ وہ جماعت ہے جس نے تمام دنیا کی فتح کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ محمد مصطفیٰ علی کی جماعت کے کے سوا سوا اور اور کوئی کوئی : جماعت ہو ہی صلى الله عروسه نہیں سکتی ۔ ہم تو اس تقسیم پر راضی ہیں ۔ تمہارا دل جو چاہتا ہے کرو، جو زور لگتا ہے لگا لو، جتنی طاقتیں سمیٹ سکتے ہو سمیٹ لو اور ساری دنیا میں احمد تنکے خلاف پراپیگنڈا کرو کہ یہ جماعت تم سب کے لئے ایک خطرہ ہے ۔ مگر ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے باز نہیں آئیں گے، ہمارا ایک بھی قدم تمہارے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ ہم محمد مصطفی ﷺ کے غلام ہیں اور ہم نے آپ کو ہی اپنے آقا اور مولی کے طور پر پکڑا ہوا ہے ۔ آپ کے دامن کو ہم نے نہیں چھوڑنا ، آپ کے غلام پیچھے ہٹنے والے غلام نہیں تھے، آپ کے غلاموں کی فطرت کا خمیر اس مٹی سے نہیں اٹھایا گیا جس مٹی میں بز دلی پائی جائے۔ پس ہم تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میدان میں لازماً آگے بڑھیں گے اور ہر میدان میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے، ہر جہت میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے ۔ ہم اور ہماری صلى الله عروس آنے والی نسلیں، ہمارے بوڑھے اور ہمارے بچے چین نہیں لیں گے جب تک محمد مصطفی سے کا تاج ظالموں کے سروں سے نوچ کر واپس حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضور پیش نہیں کر دیتے ، وہی ہمارے لئے طمانیت کا وقت ہے، وہی ہمارے لئے چین اور آرام جاں ہے، اسی کی خاطر ہم مرتے ہیں اور اسی کی خاطر ہم مرتے رہیں گے۔ اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کا جھنڈا جلد از جلد دنیا کی تمام بڑی سے بڑی سلطنتوں کے بڑے سے بڑے ایوانوں پر لہرایا جائے ۔ ایک ہی جھنڈا ہو اور وہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جھنڈا ہو ۔ ایک ہی ہی اعلان ا ہو اور وہ نعرہ ہائے تکبیر کا اعلان ہو کہ کوئی خدا نہیں سوائے اس خدا کے جو ایک خدا ہے اور کوئی اور رسول باقی نہیں مگر محمد ﷺ جو صلى الله آخری صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہے۔ صلى الله۔