خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 385 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 385

خطبات طاہر جلدم 385 خطبه جمعه ۲۶ ر ا پریل ۱۹۸۵ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے وقت سے تو نہیں ہوا۔اس کا آغاز تو بہت پہلے یعنی چودہ سو سال سے ہو چکا ہے اور اس سازش کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے۔نہ صرف ایک بلکہ دو یا تین جگہ اسی مضمون کی آیات ملتی ہیں جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ لا عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (التوبه (۳۳) وہی خدا ہے جس نے محمد مصطفی ﷺ کو دین حق اور ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ اس کے بھیجنے کا مقصد یہ بیان فرماتا ہے۔الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ تا کہ دنیا کے تمام ادیان پر اس کو غالب کر دے۔پس یہ وہ سازش ہے جس کے ہم غلام ہیں، جس میں ہم ملوث ہیں۔ہم تو اقراری مجرم ہیں، اس جرم میں جو چاہو ہم سے کرو۔جماعت احمدیہ کے قیام کا تو مقصد ہی اس عزم کو پورا کرنا ہے جسے تم سازش کہہ رہے ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے بار بار مختلف ممالک کی فتوحات کی خبریں دیں اور ایک دو ملک کی نہیں بلکہ تمام دنیا میں جماعت احمدیہ کے غالب آنے کی خبریں عطا فرمائیں اور آپ نے بڑی قوت اور شان کے ساتھ اسلام کے آخری غلبہ کے اعلان فرمائے تو جو جماعت اتنے بڑے جرم کی اقراری ہے اس کی یہ چھوٹی سے بات آپ کو کیا فائدہ دے گی کہ اس جماعت نے بلوچستان پر قبضہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی تبلیغ کی راہ میں جب روکیں ڈالی گئیں تو آپ نے فرمایا: مخالف ہماری تبلیغ کو روکنا چاہتے ہیں، مجھے تو اللہ تعالیٰ نے میری جماعت ریت کے ذروں کی طرح دکھائی ہے۔“ پھر فرمایا: ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۶۹۰ ) کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ روس میں میں تمہاری جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح پھیلا دوں گا۔( تذکرہ صفحہ :(۶۹)