خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 381 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 381

خطبات طاہر جلدم 381 خطبه جمعه ۲۶ راپریل ۱۹۸۵ء کی کل آبادی پانچ لاکھ ہے اگر چہ اس صوبے کی آبادی دوسرے صوبوں کی آبادی سے کم ہے لیکن ایک اکائی کے اعتبار سے بہت اہم ہے۔ایک مملکت میں اس کی حیثیت ایسی ہے جیسے ایک معاشرے میں ایک فرد کی۔اس کی مثال کے لئے آدمی امریکہ کے ایک دستور کا حوالہ دے سکتا ہے۔امریکہ میں ہر ریاست کو سینٹ میں برابر نمائندگی ملتی ہے چاہے کسی ریاست کی آبادی دس ملین ہو یا ایک سولین مختصر یہ کہ اگر چہ پاک بلوچستان کی آبادی صرف پانچ لاکھ ہے یا ریاستوں کی آبادی ملا کر دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ایک یونٹ کے لحاظ سے اس کی اپنی اہمیت ہے۔ایک بڑی آبادی کو احمدی بنا نا مشکل ہے لیکن ایک چھوٹی آبادی کو احمدی بنا نا آسان ہے اس لئے اگر قوم پوری طرح اس معاملے کی طرف توجہ دے تو اس صوبے کو تھوڑے ہی عرصہ میں احمدیت کی طرف لایا جا سکتا ہے۔“ ( قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ صفحہ ۳۵۔۳۶) یہ ہے وہ نہایت ہی خوفناک اور گھناؤنی سازش جو سب سازشوں سے زیادہ خطرناک ہے۔جس کے نتیجہ میں اسلام اور اسلامی ممالک کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ظاہر یہ کیا جارہا ہے با قاعدہ حملہ کر کے یا وہاں بغاوت کروا کر پاکستان کے ایک صوبے کو پاکستان سے کاٹ کر الگ کر دیا جائے گا۔لیکن اتنی بیوقوفی ہے کہ وہاں اشارہ بھی اس کا ذکر نہیں کہ صوبہ بلوچستان کو بزور شمشیر فتح کروا کرو اور پھر اسے کاٹ کر ملک سے الگ کر دو کم سے کم حوالہ تو پڑھ لیتے کہ وہ کیا پیش کر رہے ہیں۔اس حوالہ میں تو یہ لکھا ہوا ہے کہ تبلیغ کر دو اور روحانی فتح حاصل کرو اور جب تم فتح حاصل کر لو تب بھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہونا بلکہ اس کی ایک اکائی کے طور پر ساتھ چھٹے رہو۔اگر چہ تمہیں پاکستان میں اکثریت حاصل نہیں ہو گی لیکن ایک اکائی کے طور پر ایک معزز مقام تمہیں مل جائے گا اور تم اپنی بات صحیح طور پر پہنچا سکو گے۔اس دعوی کو اس طرح تبدیل کر کے پیش کیا جارہا ہے اور وہ بھی آنکھوں کے سامنے یعنی حوالہ سامنے موجود ہے پھر بھی عقل قریب نہیں آئی کہ اس سے وہ نتیجہ نہیں نکل سکتا جو نکالا جارہا ہے کہ گویا بزور شمشیر ایک صوبہ کاٹ کر وطن سے الگ کر دینے کی سازش کی جارہی ہے لیکن میں ان کو یہ بات بھی بتادوں کہ اگر یہ سازش ہے تو اس سے بہت بڑی بڑی سازشیں جماعت