خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 380
خطبات طاہر جلدم 380 خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء ابھی جنم نہیں دیا اسے مریمی حالت کہا جاتا ہے اور گزشتہ بزرگان امت بھی اسے اسی طرح قرار دیتے رہے۔پھر مولانا روم جو مشہور و معروف صوفی بزرگ اور شاعر گزرے ہیں وہ اپنی مثنوی میں فرماتے ہیں: ہم چو مریم جاں زآسیب حبیب حامله شد از مسیح دلفریب (مثنوی مولوی معنوی دفتر دوم صفحه ۳۰) کہ مریم کی طرح جان حبیب کے سائے سے حاملہ ہوئی اور اس نے دلفریب مسیح کوحمل میں لیا۔اب دیکھئے ! صاحب علم و عرفان لوگوں پر خدا تعالیٰ پہلے بھی اس آیت کی تفسیر ظاہر فرما تارہا ہے اور وہ یہی دعویٰ اور یہی مثنوی پڑھتے رہے۔کس کس سے تم تمسخر کرو گے، کس کس کو اپنے ظالمانہ مذاق کا نشانہ بناؤ گے؟ ایک اور اعتراض جماعت احمدیہ پر یہ کیا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں کی سب سے گھناؤنی سازش یہ تھی (اب یہ غور سے سن لیجئے کیونکہ باقی سب سازشیں اس سے ادنی درجہ کی ہیں اس کا حال جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ باقی سب سازشوں کا کیا حال ہے ) چنانچہ لکھتے ہیں: قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں کی سب سے گھناؤنی سازش یہ تھی کہ اس نئی اسلامی مملکت کو ایک قادیانی حکومت میں تبدیل کر دیا جائے جس کے کرتا دھرتا قادیانی ہوں مملکت پاکستان میں سے ایک حصہ کاٹ کر ایک قادیانی ریاست قائم کی جائے۔قیام پاکستان کے ایک سال ہی کے اندر قادیانیوں کے سربراہ نے ۲۳ / جولائی ۱۹۴۸ کو کوئٹہ میں ایک تقریر کی جو ۱۳ را گست ۱۹۴۸ء کے الفضل میں شائع ہوئی۔امیر جماعت احمدیہ نے اپنے پیرووں کو مندرجہ ذیل نصائح دیں: برطانوی بلوچستان جس کو اب پاک بلوچستان کا نام دیا گیا ہے اس