خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 330 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 330

خطبات طاہر جلد۴ 330 خطبه جمعه ۱۲ سر اپریل ۱۹۸۵ء خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمَنِيَةَ أَزْوَاجِ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهُتِكُمْ خَلْقًا مِنَ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَةٍ ثَلَكٍ ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَانّى تُصْرَفُونَ (الزمر: ۷) حکومت پاکستان کے نزدیک جماعت احمدیہ کا مضحکہ خیز ترجمہ اس آیت کا یہ ہے۔خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ تمہیں ایک جان سے پیدا کیا جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا اسی سے تمہارا جوڑا بھی پیدا کیا پھر وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَنِيَةَ أَزْوَاجِ آٹھ جانور انعام میں سے تمہارے لئے ایسے پیدا کئے جو بے حد فوائد تمہارے لئے رکھتے ہیں اور خدا کی خاص عطا ہیں۔يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهُتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ تمہیں بھی اللہ تعالیٰ اپنی ماؤں کے پیٹ میں کئی قسم کی تخلیق میں سے گزارتا ہے۔اور یہ واقعات تین اندھیرے کے پردوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ یہ اللہ تمہارا رب ہے اور اسی کی بادشاہت ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس تم کہاں الٹے پاؤں پھیرے جاتے ہو۔یہ ترجمہ تو مضحکہ خیز ہے ( حکومت پاکستان کے نزدیک) اور ان کے نزدیک اس آیت کا غیر مضحکہ خیز تر جمہ یہ بنے گا باقی ترجمہ تو تقریباً ایک جیسا ہی ہو گا لیکن جب مولوی اَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ پرپہنچیں گے تو وہ کہیں گے کہ لفظ نزول آیا ہے اس لئے اس لفظ کا ترجمہ یا تاویل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس طرح تو قرآن کریم کے ساتھ تمسخر ہو جائے گا۔اس لئے ہم نے ضرور اس کا لفظی ترجمہ کر کے چھوڑنا ہے اور اس کا لفظی ترجمہ یہ بنتا ہے کہ ہم نے تمہارے سامنے آٹھ جانور جو انعام سے تعلق رکھتے ہیں اتارے ہیں اور تم ان کو آسمان سے گرتے ہوئے دیکھتے ہو، ان کی بارشیں برستی ہیں تو تم بھاگ بھاگ کران کو باندھتے ہوئے اپنے گھروں میں لے جاتے ہو اور پھر بھی خدا کی قدرتوں کا انکار کر رہے ہو۔پس یہ وہ آیات ہیں جن کا تعلق مختلف قسم کے نزول سے ہے۔اب میں اس حصہ کی طرف واپس آتا ہوں جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض اٹھایا گیا ہے ان کی دلیل کی جان یہ ہے کہ حضرت مسیح کے نازل ہونے کے متعلق حدیث