خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 311
خطبات طاہر جلد ۴ 311 خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء الله تو محض امتی فرد ہوگا ایسا ہر گز نہیں بلکہ وہ اسم جامع محمدی ﷺ کی شرح آپ کا سچا مکس (True Copy) ہوگا۔ پس کہاں وہ اور کہاں محض ایک امتی حضرت امام عبدالرزاق القاشانی فرماتے ہیں: المهدى الذى يجئى فى آخر الزمان فانه يكون في احكام الشريعة تابعا لمحمد صلى الله عليه وسلم، و في المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء تابعين له كلهم۔ ولا يناقض ما ذكرناه لان باطنه باطن محمد (صلى الله عليه وسلم ) عليه السلام ۔ ( شرح فصوص الحکم از شیخ عبد الرزاق کاشانی صفحه : ۵۷) صلى الله یعنی مهدی آخر الزمان شرعی احکام میں محمد ﷺ کا تابع ہوگا۔ لیکن معارف علوم اور حقیقت صلى الله علی سه میں تمام انبیاء اور اولیاء اس کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن محمد ﷺ کا باطن ہوگا ۔ پھر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں : تارة اخرى بان تشتبك بحقيقة رجل من آله او المتوسلين اليه كما وقع لنبينا صلى الله عليه وسلم بالنسبة الى ظهور المهدى (تفہیمات الهیه جلد ۲ صفحه : ۱۹۸) یعنی بروز حقیقی کی ایک قسم یہ ہے کہ کبھی ایک شخص کی حقیقت میں اس کی آل یا اس کے متوسلین داخل ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی ﷺ کے مہدی سے تعلق میں اس طرح کی بروزی حقیقت وقوع پذیر ہوگی ۔ پس یہ اقوال امت محمدیہ کے ایسے مسلمہ صاحب کشف والہام بزرگوں کے ہیں جو اپنے وقت کے اقطاب اور ان میں بعض اپنے وقت کے مجددین تھے۔ امت مسلمہ میں ان کو ایسے ایسے عظیم مراتب عطا ہوئے کہ آج کے یہ علماء ان کی جوتیاں سیدھی کرنے کے بھی اہل نہیں لہذاا لہذا اب فیصلہ کے دو ہی طریق ہیں کہ یا تو اسی مہر سے ان بزرگوں پر بھی کفر کے فتوے لگاؤ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور آپ کی جماعت پر فتوے لگا رہے ہو لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ ان بزرگان امت نے