خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 303 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 303

خطبات طاہر جلد ۴ 303 خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء قرطاس ابیض کے اعتراضات کے جواب مہدی آخر الزمان کا مقام ( خطبه جمعه فرموده ۵ را پریل ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل قرآنی آیات کی تلاوت کی : وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي أَذَانِنَا وَقُرُ وَ مِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلُ إِنَّنَا عُمِلُونَ ۔ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ پھر فرمایا : ( حم السجدة: ۶-۷ ) خطبات کا جو سلسلہ چل رہا ہے اس میں حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ قرطاس ابیض کا جواب دیا جا رہا ہے اور اس وقت آج کے خطبہ کے لئے بھی میں نے اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے چند اعتراضات کو چنا ہے اور انہی کا آج کے خطبہ میں جواب دوں گا ۔ حکومت پاکستان کو احمدیت پر ایک اعتراض یہ ہے کہ: وو مرزا صاحب کا ایک عجیب و غریب دعوی یہ ہے کہ ان کا روحانی قد و قامت دیگر انبیاء سے کہیں بلند ہے۔ اس قسم کے دعوؤں کی مثالیں دینے