خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 21

خطبات طاہر جلد ۴ 21 خطبه جمعه ۱۱ جنوری ۱۹۸۵ء کلمہ کی حفاظت کرنے والے کبھی مٹائے نہیں جا سکتے ( خطبه جمعه فرموده ۱۱ جنوری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیات تلاوت کیں ۔ أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَاهُ حَسَنًا فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَّشَاءُ فَلَا تَذْهَبُ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنُهُ إِلَى بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ اور پھر فرمایا : (فاطر: ۹-۱۰) گذشته چند سالوں سے پاکستان میں چند بے شعور ملا نوں نے اور حکومت نے لکھوکھہا احمدی مسلمانوں کو بزور شمشیر اسلام سے برگشتہ کرنے کی جو نا پاک کوشش شروع کر رکھی ہے اب یہ کوشش اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔ بڑا ہی یہ بد قسمت دور ہے اسلام کے لئے کہ گذشتہ تیرہ سو بلکہ چودہ سوسال میں اس سے پہلے یہ واقعات تو نظر کے سامنے آتے رہے کہ بعض لوگوں نے اسلام کا پیغام صحیح نہ سمجھا اور اسلام کی روح کو اور اس کے مغز کو نہ پاسکے اور اسلام کے لئے یہ جائز سمجھ لیا کہ بزور شمشیر غیر مسلموں کو مسلم بنایا جا سکتا ہے اور تلوار کے زور سے کسی کے دل میں ایمان بھی داخل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ بد قسمت دور ایک