خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 270
خطبات طاہر جلدم 270 خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء پر نظر ڈال کر حق کی بات کہتے ہیں اس کو سنتے نہیں اور دیکھتے نہیں کہ کیا لکھا ہوا ہے۔ان حوالہ جات میں ایک لفظ بھی کسی احمدی کا نہیں ہے۔اس سلسلہ میں میں نے یہ احتیاط کی ہے کہ تمام کے تمام فتوے خود ان کے اپنے علماء کے پیش کئے جائیں اسی لئے ان کے اپنے لکھنے والے صاحب قلم لوگوں کی تحریریں پیش کی جارہی ہیں اور اسی پر اکتفا کروں گا کیونکہ احمدی تو محبت کی بات بھی کریں تب بھی ان کو آگ لگ جاتی ہے۔اس لئے ہماری باتوں کا تو بہت برا منائیں گے مگر اپنے لوگوں کی باتوں کا تو برا نہیں منا سکتے۔وہ کس کس کتاب کو ضبط کریں گے۔اخبار زمیندار اسی اشاعت میں مزید لکھتا ہے: ”اور اب کچھ دنوں سے اس گروہ اشرار کی مشرکانہ سیاہ کاریاں اور فاسقانہ سرگرمیاں اس درجہ بڑھ گئی ہیں کہ اگر خدائے تعالیٰ کی غیرت ساری اسلامی آبادی کا تختہ ان کے جرائم کے پاداش میں الٹ دے تو وہ جنہیں کچھ بھی بصیرت سے حصہ ملا ہے ذرا تعجب نہ کریں۔یه تو تھی زمیندار ۱۴ / اگست ۱۹۱۵ء کی روئیداد۔اب سنئے زمیندار ۱۴ جون ۱۹۲۵ء کا حسب ذیل نوٹ : ”ہم مسلمانوں کی اصل تباہی کا ذمہ داران قل آعوذی ملاؤں کو سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اور ہر زمانہ میں۔۔۔۔۔اپنی کفر دوستی کا ثبوت دیا ہے۔اسی اخبار نے ۱۵ار اپریل ۱۹۲۹ء کی اشاعت میں لکھا ہے: ”میرا شمار خود مولویوں کی جماعت میں ہے اس لئے میں ان کی حقیقت سے خوب واقف ہوں۔میں پوری جرات سے مسلمانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ان ملاؤں کو ایک منٹ بھر بھی مہلت نہ دیں اور اپنی سیاست اور اپنے دین دونوں دائروں میں سے ایک لخت خارج کر دیں کیونکہ نہ وہ سیاست سے واقف ہیں۔نہ ہی مذہب کی حقیقت سے آگاہ ہیں۔وہ صرف فریب اور دجل کے ماہر ہیں اور اپنی ذاتی اغراض کے بندے ہیں۔وہ راہب نہیں راہزن ہیں“۔اسی طرح مسلمانوں کا ایک اخبار ”امان“۲۰ / جون ۱۹۳۰ء لکھتا ہے: مسلمانوں میں لامذہبیت اور الحاد کا طوفان کانگرسی علماء ولیڈر ، اخبارات میں مضامین لکھ کر پیدا کر رہے ہیں۔