خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 168 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 168

خطبات طاہر جلدم 168 خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء جانے سے باز رکھنے کے لئے جتنی اسلامی انجمنیں اور جماعتیں کام کر رہی ہیں اُن میں احمد یہ جماعت قادیان کی سرگرمی اور کوششیں فی الواقعہ قابل داد ہیں“۔اخبار مشرق“ گورکھپور جو ایک مسلمان اخبار تھا اور غالباً ابھی بھی ہوگا مجھے یاد نہیں۔اس اخبار نے ۱۵ مارچ ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں لکھا ہے: جماعت احمدیہ نے خصوصیت کے ساتھ آریہ خیالات پر بہت بڑی ضرب لگائی ہے اور جماعت احمدیہ جس ایثار اور درد سے تبلیغ و اشاعت کی کوششیں کرتی ہے وہ اس زمانہ میں دوسری جماعتوں میں نظر نہیں آتی۔بہر حال جماعت احمدیہ نے تحریک شدھی کے خلاف زبردست مہم چلائی اور ملکی پر لیس میں اس کا خوب چرچا ہوا تاہم میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری جماعتیں میدان میں نکلی نہیں ہیں۔مختلف علماء کی جماعتیں مختلف فرقوں کی جماعتیں میدان میں کو دی ضرور ہیں لیکن دشمن کو ان کی چوٹ محسوس نہیں ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات بھی ایسے تھے کہ میدان میں جا کر زیادہ تر وہ اپنے ہی جھگڑوں کو چکاتے رہے ہیں۔چنانچہ زمیندار اخبار اپنی ۲۴ جون ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے: وو ” جو حالات فتنہ ارتداد کے متعلق بذریعہ اخبارات علم میں آچکے ہیں ان سے صاف واضح ہے کہ مسلمانان جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں۔اب جبکہ کارزار شدھی گرم ہے تو احمدی مسلمان ہو گئے ہیں، لڑ جو ر ہے ہیں اسلام کی خاطر، کھلم کھلا نظر آرہے ہیں، دھوکا دینے کی گنجائش کوئی نہیں رہی۔یہ وہی اخبار ہے جو مختلف وقتوں میں احمدیوں کو بار بار مسلمانوں سے باہر پھینکتا رہا ہے اس وقت احمدیوں کو مسلمان تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا۔اگر وہ ایسا نہ کرتا تو دنیا اس پر لعنت ڈالتی۔چنانچہ اخبار مذکور نے لکھا: مسلمانان جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں۔جو ایثار اور کمر بستگی ، نیک نیتی اور تو کل علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا ہے وہ اگر ہندوستان کے موجودہ زمانہ میں بے مثال نہیں تو بے اندازہ عزت