خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 5 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 5

خطبات طاہر جلدم 5 خطبه جمعه ۲۴ جنوری ۱۹۸۵ء چنانچہ وقف جدید بھی ایک ان غربیانہ تحریکوں میں سے ہے جو جماعت احمدیہ نے اسلام کے احیائے نو کی خاطر جاری کیں اور دیہاتی جماعتوں میں ایک روحانی تبدیلی پیدا کرنے کی خاطر مصلح موعود نے اس کی بنیا درکھی۔چنانچہ ایک بہت ہی غربیانہ اور درویشانہ ہی جماعت ہے جس کا بہت معمولی بجٹ ہے لیکن گذشتہ سال اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں باقی انجمنوں نے ترقی کی وہاں خدا تعالیٰ نے اس غریبانہ انجمن کو بھی نمایاں ترقی کی توفیق بخشی اور بجٹ توقع سے بہت بڑھ کے پورا ہوا بلکہ عملاً جہاں تک مجھے یاد ہے دو یا تین لاکھ روپے کا زائد بجٹ ہوا جو پہلے سات لاکھ ہوا کرتا تھا وہ دس لاکھ تک پہنچ گیا اور نسبت کے لحاظ سے ایک بہت نمایاں ترقی ہے اور اس دفعہ کا بجٹ انہوں نے گیارہ لاکھ سے زائد رکھا تھا غالباً تیرہ لاکھ کے قریب اور جور پورٹیں آرہی ہیں وہ خدا کے فضل سے بہت خوش کن ہیں کہ یہ بجٹ بھی حسب سابق توقع سے بڑھ کر پورا ہوگا۔تعجب ہوتا ہے کہ ایک طرف تو دشمن جماعت کی آمد کے ذرائع پر ہاتھ ڈال رہا ہے، نوکریوں سے سبکدوش کئے جا رہے ہیں لوگ ، تجارتوں میں رخنے ڈالے جارہے ہیں، انکم ٹیکس کے جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں، کوئی ایک بھی پہلو ایسا نہیں ہے جس سے جماعت کو تنگ نہ کیا جا رہا ہواور جماعت کی اقتصادی حیثیت کو نقصان نہ پہنچایا جارہا ہوا اور اس کے باوجود ہر جہت میں خدا کی راہ میں جماعت مالی قربانی میں آگے قدم بڑھا رہی ہے۔اور جہاں تک وقف جدید کے کاموں کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس پاک تبدیلی میں جو دیہات میں نظر آتی ہے ان کارندوں کی دعاؤں کا بھی دخل ہے، ان کی محنتوں کا بھی اس لحاظ سے دخل ہے کہ نہایت غریبانہ گزاروں میں رہ کر بھی یہ بچوں کو قرآن پڑھاتے ،نمازوں کی طرف توجہ دلاتے اور بڑی محنت کے ساتھ بڑے مشکل حالات میں صبر اور شکر کے ساتھ گزارہ کر رہے ہیں تو اللہ تعالی اس تحریک کو اور بھی ترقی دے۔چونکہ ہمیشہ یہی دستور رہا ہے کہ جلسہ سالانہ کے اٹھائیسویں تاریخ کو یانئے سال کے پہلے جمعہ کو وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے اس لئے اس جمعہ میں وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور دعا کی تحریک کرتا ہوں جماعت کو کہ یہ دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہر جہت سے اس تحریک کو بھی غیر معمولی نشو و نما عطا فرما تار ہے اور وہ عظیم الشان کام جو خدا تعالیٰ نے اِن عاجز بندوں کے سپر دفرمائے ہیں ان میں اس تحریک کے کارندے بھی